بھارتی فنکاروں کا امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کی صحتیابی کے لئے دعائیہ پیغامات

0
46

بھارتی فنکاروں نے کورونا وائرس کا شکار ہونے والےبالی وڈ کے سینئراداکار امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کئے ہیں-

باغی ٹی وی : ہ گزشتہ روز امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا مثبت آنے سے متعلق آگاہ کیاتھا ، اُنہوں نے بتایا تھا کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلقہ حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ابھیشیک بچن نے بھی اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اُن کا اور اُن کے والد امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ابھیشیک نے کہا تھا کہآج میرے والد اور مجھ میں کووٖ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہم دونوں میں معمولی علامات کے بعد ہسپتال میں داخل ہوئے میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ پرسکون رہیں اور پرشان مت ہوں-

انہوں نے کہا کہ وہ تمام افراد جو گزشتہ 10 دن کے دوران ان کے قریب رہے وہ تمام افراد بھی اپنے ٹیسٹ کرالیں-

امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے ان ٹوئٹس کے سامنے آنے پر جہاں ان کے مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا وہیں بھارتی فنکاروں نے بھی سوشل میڈیا پر ان کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دُعائیہ پیغامات جاری کئے-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردھرمیندر نے لکھا کہ امیت، جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ میرے بہادر چھوٹے بھائی مجھے تُم پر پورا یقین ہے کہ تُم ایک دو دن میں صحتیاب ہوجاؤ گے اور کورونا کو شکست دے دو گے۔


اداکار نے جیا بچن کو حوصلہ اور ہمت دیتے ہوئے لکھا کہ جیا بالکل بھی فکر مت کریں بہت جلد سب کچھ پہلے کی طرح ٹھیک ہوجائے گا
گھر میں سب کی دیکھ بھال کریں اور سب کا خیال رکھیں


ہیما مالنی نے اپنے ٹوئٹ میں امیتابھ بچن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ امیت جی مجھے یقین ہے کہ ہماری تمام اجتماعی دعاؤں کے ساتھ امیتابھ بچن کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے


سونم کپور نے لکھا کہ انکل امیت جلد صحتیاب ہوجائیں۔ میری ساری محبت اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں


گلوکارہ لتا منگیشکرنے اپنے ٹوئٹ میں امیتابھ بچن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ نمسکار امیت جی۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اور ابھیشیک دونوں جلد ٹھیک ہو کر گھر آئیں گے-


اکشے کمار نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا-


ھنی سنگھ اور پریتی زنٹا نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا-


https://twitter.com/kanganaranaut_O/status/1282007162009444352?s=20

معروف بھارتی اداکارامیتھا بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

امیتابھ بچن کے بعد ابھیشیک بچن کرونا وائرس کا شکارہوگئے

امیتابھ بچن کی طبیعت مستحکم ہے تاہم اگلے 7 دن بہت اہم ہیں ہسپتال ذرائع

Leave a reply