بھکر : خصوصی افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے چیک تقسیم

بھکر،باغی ٹی وی(نامہ نگار اتباع رسول ملنگی) خصوصی افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے چیک تقسیم
تفصیل کے مطابق بھکر خصوصی افراد کی عید خوشیاں کو دوبالا کرنے کیلئے 40 افراد میں فی کس 6 ہزار کے حساب سے چیک تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب سوشل ویلفیئر ڈپاڑٹمنٹ کی جانب سے ضلع کونسل ہال میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان تھے۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک مشتاق حسین سمیت دیگر سوشل ویلفیئر افسران بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے کہاکہ خصوصی افراد ہماری توجہ کے مستحق ہیں ضلعی انتظامیہ ایسے افراد کیلئے باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ایک خصوصی پلان مرتب کررہی ہے تاکہ انکو معاشرہ کا ایک کارآمد شہری بنایا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ 40 خصوصی ضرورت مند افراد کو منتخب کرکے فی کس چھ ہزار کے حساب سے ان افراد میں چیک تقسیم کئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دستیاب وسائل سے خصوصی افراد کیلئے عید پر مالی امداد کا پروگرام مرتب کرنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ملک مشتاق حسین کو ہدایات جاری کی اور اس مختصر دورانیہ میں ڈی ڈی سوشل ویلفیئر کی جانب سے پروگرام ترتیب دے کر آج چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کی بحالی و تربیت کیلئے خصوصی پلان کو جلد حتمی شکل دی جائے گی.

Leave a reply