بھنگ سے ادویات بنائیں گے،اطلاعات سے ہٹنے پر اللہ کا شکر ادا کیا، وزیر سائنس شبلی فراز
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ کے سامنے پیش کی جانے والی الیکٹرانک ووٹنگ مشین 2014 کی تھی،
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جدید الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنانے کی ہدایت کی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین 8 سے 10 دنوں میں بنا لیں گے،نیسٹ،کامسیٹس اور این آئی ای ملکر الیکٹرانک ووٹنگ مشین بنا رہے ہیں، ایک الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر 65 سے 80 ہزار روپے لاگت آئے گی،الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی بیٹری 2 دن تک چلے گی،الیکشن کمیشن کا مطالبہ تھا ای وی ایم کی بیٹری 16 گھنٹے چلے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں خصوصی پیپر استعمال ہوگا،الیکٹرانک ووٹنگ مشین مائنس 10 سے 55 ڈگری تک کام کرے گی،2 ہزار مشینیں روزانہ کی بنیاد پر بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،6 ماہ کے اندر 4 لاکھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں بنا لیں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے سائبر ٹیسٹ کروائے جائیں گے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین ضمنی الیکشن میں استعمال ہوسکتی ہے،آزاد کشمیر کے الیکشن میں ای وی ایم استعمال نہیں ہوسکتی
لاہور کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی کیا صورتحال؟ تشویشناک خبر آ گئی
پاکستان اسٹیل کا پلانٹ شاید ایمرجنسی میں نہ چلایا جا سکے،وفاقی وزیر سائنس
بھنگ اورافیوم سے ادویات بنانےاورکاشت سےمتعلق کام شروع
حکومت خود بھنگ کی کاشت کرے گی: فواد چوہدری کا اعلان
بھنگ برائے علاج : بھنگ برائے فروخت:حکومت نے استعمال کے لیے طریقہ کار کی منظوری دے دی
شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے الیکشن غیر متنازعہ ہوں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اپوزیشن کی تسلی کروائیں گے،بھنگ سے ادویات بنانے کا منصوبے پر کام جاری ہے، ہری پور کے قریب پائلٹ پروجیکٹ پر کام کیا جارہا ہے ،بھنگ سے ادویات کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح اگست میں کیا جائے گا، ہماری کوشش ہے ایکسپورٹس کو بڑھایا جائے،باہر سے کمپنیاں یہاں آکر پلانٹس لگائیں گی،باغی ٹی وی کے مطابق شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ مجھے سائنس نہیں پٹرولیم کا وزیر بنایا جارہا تھا،وزارت اطلاعات سے ہٹنے پر اللہ کا شکر ادا کیا،پاور سیکٹر میں میری گرفت تھی، میں وہاں کام کرسکتا تھا، شکر ہے پاور کی وزارت نہیں ملی،سائنس ایک سنجیدہ سبجیکٹ ہے اور میں سنجیدہ آدمی ہوں،باغی ٹی وی کے مطابق شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجیز میں ٹرین کرنے کیلئے کام کررہے ہیں،دو سال میں پانچ لاکھ نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجیز کی تربیت دینگے، نوجوانوں کو بلاک چین، تھری ڈی پرینٹنگ، چپ میں ٹرینڈ کریں گے،نوجوانوں کو تربیت دے کر بیرون ملک بھیجیں گے،
رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد








