fbpx

ملاوٹ کی روک تھام کیلئے فوڈ سیفٹی بل منظور کرلیا گیا

سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا ہے، کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر فوزیہ ارشد کی طرف سے سینیٹ اجلاس میں پیش کیئے گئے اسلام آباد فوڈ سیفٹی بل 2021کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا ہے.

کمیٹی اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان نے مختلف الفاظ میں ترامیم تجویزکیں ہیں، جس پرکنونیئرکمیٹی نے وزارت قانون کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن الفاظ پراعتراضات اٹھائے گئے ہیں ان پرمزید نظرثانی کی جائے، تا کہ موثرقانون سازی کی جا سکے، کمیٹی اجلاس میں سینیٹرفوزیہ ارشد نے بل کے بارے میں بتایا کہ اسلام آباد میں فوڈ سیفٹی کا قانون نہ ہونے سے شہریوں کو ملاوٹ شدہ چیزیں کھانی پڑتی ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں میں بیماریاں عام ہوتی جارہی ہیں، اسلام آباد فوڈ سیفٹی بل 2021 منظور ہونے سے ملاوٹ کی روک تھام میں کافی حد تک کمی آئ گی، ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کنونیئر کمیٹی نے اسلام آباد فوڈ سیفٹی بل 2021 کومتفقہ طورپرمنظورکرلیا ہے، آئندہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان،سینیٹر فوزیہ ارشد، وزارت قانون اور چیف کمشنر آفس سے اعلی حکام نے شرکت کی ہے.