آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول کیساتھ نہیں جاؤں گا:پاکستان کا ہرشہری بڑا محترم اورمعزز ہے:وزیراعظم

0
26
آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول کیساتھ نہیں جاؤں گا:پاکستان کا ہرشہری بڑا محترم اورمعزز ہے:وزیراعظم #Baaghi

اسلام آباد:آئندہ کسی نجی تقریب میں پروٹوکول اورسیکیورٹی کیساتھ نہیں جاؤں گا:پاکستان کا ہرشہری بڑا محترم اورمعزز ہے:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہ دینے کے لیے پروٹوکول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آئندہ کسی بھی پرائویٹ تقریبات میں پروٹوکول کے بغیر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کا ہرشخص بڑا محترم اورمعزز ہے ، بڑے لوگوں کوپروٹوکول ملنے سے ان کی عزت مجروح ہوتی ہے یہ چیز میرے لیے بڑی تکلیف دہ ہے

 

وزیراعظم نے کہا کہ کالونیل دور کے پروٹوکولز ختم کرنے جارہے ہیں جبکہ نئی سیکیورٹی پالیسی عوام کی سہولت اور اخراجات میں کمی کیلئےبنائی جارہی ہے۔عمران خان نے یہ بھی کہا کہ وزرائے اعلیٰ ،گورنرز اور وزیروں کی سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیا جائیگا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کے معاملات پر جامع پالیسی لائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اپنی نجی و سماجی مصروفیات تقریبا ًترک کی ہوئی ہیں، کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے تفصیلی پالیسی پیش کی جائے، وزیراعظم نے کہا ہے کہ گاڑی پر جھنڈا لہرانے کے نظام کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے،

وزیراعظم نے پروٹوکول کے حوالے سے مزید کہا کہ موبائل اسکواڈ کو ساتھ چلنے کی اجازت دی جائے گی،

Leave a reply