سی ڈی اے کا انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری
اسلام آباد :سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کی شہر میں جاری انسدادِ تجاوزات مہم کے تحت مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہیں۔ ان آپریشنز کے دوران سرکاری ارا ضی پر قائم کی گئی غیر قانونی تجاوزات اور تعمیرات کو ختم کیا جا رہا ہے۔
اس سلسلے میں منگل کے روزبہارہ کہو جھگی سٹاپ کے علا قے میں کیے جانے والے آپریشن کے دوران تعمیراتی سا مان کے 20 غیر قانونی ٹھیے، 9 عدد غیر قا نونی بلاک فیکٹریاں، 20عددکمرے، 15 عددپانی کی ٹینکیاں اور 45جھگیوں کو مسمار خاتمہ کردیا۔ اس آپریشن کے دوران 50کنال سرکاری اراضی کو واگذار کروا لیا گیا۔
دریں اثناء کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے پر تجا وزات کے خلاف کئے گئے آپریشن کے دوران گرائی گئی عما رات کے باقی ماندہ سٹرکچرز کو گرانے کے لئے شروع کیا گیا آپریشن بھی جا ری رہا جس کے دوران ابتک 70فیصد کمرشل عمارات کا ملبے کو ہموار کر دیا گیا ہے جبکہ 30فیصدعمارات کے ملبے کو ہموار کرنے کا کام آئندہ دو روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ مزید برآں رائٹ آف وے پر تجا وز کر کے تعمیر کئے گئے 18رہا ئشی عمارات کو بھی گرانے کرنے کو نوٹسسز جا ری کئے گئے ہیں۔