بھارت: ایک ہی خاندان کے 3 افراد نے کی خودکشی
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کے دہلی کیمپس میں ایک ہی خاندان کے 3افراد نے خود کشی کر لی۔کیمپس کے سینئر لیب اسسٹنٹ، اس کی بیوی اور ماں کی لاش خواب گاہ اور برآمدے میں لٹکی ہوئی ملی۔پولیس اس معاملے کی تحقیق میں مصروف ہے ۔
بھارت، 70 سالہ بزرگ سادھو قتل
جمعہ کوسینیر لیب اسسٹنٹ گلشن کمار کی ساس کرشنا دیوی نے انھیں کئی بار فون کیا۔ جب پورے دن میں ایک بار بھی کسی نے فون نہیں اٹھایا تو کرشنا دیوی نے پولس کو اس کی اطلاع دی۔ گھر کے برآمدے میں گلشن کی لاش ایک راڈ سے بندھے دوپٹے کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھی۔ گھر کے الگ الگ بیڈروم میں گلشن کی ماں کانتا دیوی اور اس کی بیوی سنیتا کی لاش بھی پھانسی کے پھندے پر لٹکی ہوئی تھی۔ پولس نے تینوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
ابتدائی تحقیق کے مطابق تینوں لاشوں پر کسی بھی طرح کی چوٹ کا کوئی نشان نظر نہیں آیا ہے۔ پولیس اسے خودکشی سے بھی جوڑ رہی ہے۔