بھارت باز نہ آیا تو پاک فوج نے ایک اور کواڈ کاپٹر مار گرایا

0
41

بھارت باز نہ آیا تو پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کا جاسوسی کواڈ کاپٹر نیکرن سیکٹر سے 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا جسے پاکستانی فوج نے مار گرایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی پاک فوج نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بناتے ہوئے اس کا ایک جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ یہ کواڈ کاپٹر 27 مئی کو رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا گیا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہو گیا تھا۔

واضح رہے کہ 9 اپریل کو بھی پاک فوج نے ایک بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا, ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ڈرون کیمرے کی سنکھ سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی رپورٹ ہوئی،بھارتی ڈرون 600 میٹر تک پاکستان کی سرزمین کے اندر آیا،بھارتی ڈرون نے600 میٹر تک پاکستان کی حدودمیں فضائی جائزہ لیا، پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی میں بھارتی ڈرون کواڈ کاپٹر کو مار گرایا،

Leave a reply