بھارت، بس اور ٹرک کنٹینر کے درمیان زبردست ٹکر

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں کل ایک زبردست سڑک حادثہ ہوا جس میں ایک بس اور ٹرک کنٹینر کی آپس میں زبردست ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 15افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 35 سے زائد لوگ زخمی بتائے جا رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ٹرانسپورٹ کی بس دھولے سے اورنگ آباد جا رہی تھی کہ ایک کنٹینر سے ٹکرا گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا۔

Comments are closed.