بھارت گلگت بلتستان میں کیا سازش کرنے جا رہا، شاہ محمود قریشی نے بتادیا

باغی ٹی وی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان میں عدم استحکام ہو اور معاشی خوشحالی میں رکاوٹ ڈالی جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی پوری کوشش ہے کہ بھارتی اقدامات کو ناکام بنانے کے لیے سب کو متحد ہونا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کروا رہا ہے، بھارت سی پیک کو سبوتاز کرنا چاہتا ہے لیکن ہم نے بھارت کے عزائم کو سمجھنا بھی ہے اور انہیں ناکام بھی بنانا ہے۔پاکستان نے بھارتی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید ثبوت پیش کردیے
انہوں نے کہا کہ بھارت گلگت بلتستان میں بھی حالات خراب کرنا چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے فی الفور پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے کے لیے ٹوئٹ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایٹمی جنگ خودکشی ہے، لیکن ہندوستان پاکستان کی صلاحیتوں کو جانتا ہے، پوری دنیا ہماری صلاحیتیں جانتی ہے.انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔ بھارتی منصوبہ بندی قوم کا مسئلہ ہے اور یہ عزائم اپوزیشن کے علم میں ہونے چاہیئں۔ اپوزیشن بھی ہمارا حصہ ہیں اور ہمیں ان کے تحفظ کا بھی خیال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن جڑا ہوا ہے۔ قیام امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ وزیراعظم کو افغان صدر نے دورہ افغانستان کی دعوت دی ہے اور وہ جلد دورہ کریں گے۔

Shares: