صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کشمیریوں کا جذبہ توڑنے میں ناکام ہوچکے-
باغی ٹی وی : یوم استحصال پروزیراعظم عمران خان نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کو جبری حراست اور انسانی حقوق کی دیگر بدترین پامالیوں کا سامنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات اقوام متحدہ منشور اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھارت کا محاسبہ کریں۔
کشمیرپرOICنےاصولی موقف اپنایا،خیرمقدم کرتےہیں: پاکستان
ادھرعارف علوی نے پیغام میں کہا کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بیان میں کہا تھا کہ سیکرٹری جنرل کا مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان اوآئی سی کے اصولی مؤقف کی تجدید ہے اوآئی سی او نے پھربھارتی غیرقانونی اقدامات پر اصولی مؤقف اپنایا بیان کشمیری عوام کی جدوجہدپراوآئی سی کی حمایت کااعادہ ہے۔
بھارت کا مقبوضہ کشمیرپرغاصبانہ قبضہ ،یورپی یونین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے…
انہوں نے کہا تھا کہ کشمیرکاز پر اوآئی سی کی مسلسل حمایت کو سراہتےہیں اوآئی سی کشمیرکاز پر مختلف پلیٹ فارمز پر حمایت کااعادہ کررہی ہے اور اس موضوع پر متعدد قراردادیں منظور کی ہیں تازہ ترین قراردادنومبر2020میں نیامے میں منظور کی گئی۔
زاہدحفیظ کا کہنا تھا کہ اوآئی سی اقوام متحدہ کےبعددوسری بڑی تنظیم ہے جس کے4براعظموں سے 57 رکن ممالک اور 5 مبصر ریاستیں رکن ہیں اسلامی سربراہ تنظیم مسلم امہ کی مشترکہ آواز ہے۔