اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا ایکسپوز ہوگیا ۔ پاکستانی ریاست کے خلاف بلوچ عسکریت پسندوں کی سازش اپنی موت آپ مر گئی۔ماہ رنگ بلوچ نے فرط جذبات میں خود ہی اپنی پاؤں پر کلہاڑی مار لی۔ اعتراف کیا کہ ایران میں مرنے والوں کے لواحقین دھرنے میں موجود ہیں ۔ دہشت گردوں کو معصوم بنا کر ٹسوے بہانے کی ریاست مخالف سازش خود ہی بے نقاب کر دی۔
پاکستان نے ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جمعرات کی صبح حملہ کیا تھا ۔ اب ماہ رنگ اعتراف کر رہی ہے کہ ان کے لواحقین دھرنے میں موجود ہیں ۔ یہی تو ریاست کہہ رہی تھی کہ دھرنا دینے والے دہشت گردوں کے ساتھی ہیں۔
امن دشمن بھارت طویل عرصے سے پاکستان بالخصوص بلوچستان کے نوجوانوں کو گمراہ کر کے اپنے مذموم عزائم کے حصول کے لئے استعمال کر رہا ہے،اسی تناظر میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والی خاتون ماہ رنگ بلوچ ہے جو کہ بلوچوں کے حقوق اور مظلومیت کالبادہ اوڑھ کر مخالف دھرنے میں شریک ہے،تازہ ترین ویڈیو میں دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ ایران میں کئے جانے والے سٹرائیک میں ہلاک بلوچ دہشتگردوں کے حوالے سے دھرنے سے خطاب میں اقرار کر رہی ہے کہ ”آپ سب کو اس بات کا اندازہ ہے کہ ایران میں جولوگ مارے گئے ہیں ان کے لواحقین دھرنے میں موجود ہیں“
ماہ رنگ بلوچ کا یہ بیان اس بات کی واضح عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کرنے والے بی ایل اے اور بی ایل ایف کے دہشتگرد ایران میں روپوش ہیں جہاں سے پاکستان کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے ہیں،کچھ عرصہ قبل ہلاک کئے جانے والے دہشتگرد بالاچ اور اس جیسے بہت سے دہشتگردوں کی نمائندگی کرنے والی ماہ رنگ بلوچ بالاخر سچ زبان پر لے ہی آئیں،ریاست کا روز اول سے یہی موقف ہے کہ یہ دہشت گرد عناصر گھروں سے بھاگ کر بیرون ممالک بالخصوص ایران اور افغانستان میں روپوش ہیں،ایسے میں پاکستان دشمن دہشتگردوں کے لئے ”بلوچ یکجہتی کمیٹی“ کا احتجاجی مظاہرہ عام فہم سے بالاتر ہے،بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ماہ رنگ بلوچ جو عبدالغفار لانگو کی بیٹی ہے، جو بی ایل کا سرغنہ اور ریاستی اداروں پر لاتعداد حملوں میں ملوث تھا،ماہ رنگ بلوچ نے نہ صرف ریاستی وظیفے پر تعلیم حاصل کی بلکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد سے اب تک وہ سرکاری تنخواہ کے ساتھ ساتھ متعدد مراعات سے بھی استفادہ حاصل کر رہی ہیں،ماہ رنگ بلوچ ملک دُشمن عناصر کی ایما ء پر جو ریاست مخالف پروپیگنڈہ کر رہی ہے آج وہ آشکار ہو گئی ہے،سوال یہ ہے کہ ”مسنگ پرسن کے نام پر جو پروپگینڈا کیا جا رہا ہے وہ تمام افراد براستہ بلوچستان ایران بھاگ کر روپوش ہو گئے ہیں؟“یہ تمام افراد پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں میں شامل ہو کر پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے میں مصروف ہیں۔ ان حالات میں ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر لوگوں کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے؟
https://twitter.com/GFarooqi/status/1747976417344966957
جھوٹ کا بازار مسنگ پرسنز کے سنجیدہ اور ہم مسئلے پر لگانا بند کر دیجئے،غریدہ فاروقی
صحافی و اینکر غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ واہ جی، ماہرنگ بلوچ صاحبہ۔۔ واہ ؛ شکریہ ریاست کے ہی بیانیے کو اپنانے کا اور خود ہی ثابت کرنے کا کہ ریاست سچ کہہ رہی تھی اور یہ کہ میرے سوالات اور میرا بیانیہ مبنی برحق تھا۔ “ایران میں جو لوگ مرے ہیں اٗن کے لواحقین یہاں دھرنے میں موجود ہیں” ؛ ماہ رنگ بلوچ،یہی تو ریاست کہہ رہی ہے کہ وہ عسکریت پسند اور شدت پسند ہیں جو گھر سے بھاگ کر باہر ممالک خصوصاً ایران اور افغانستان میں بیٹھے ہیں۔۔۔ اور یہ کہ یہ لوگ مسنگ پرسنز نہیں ہیں—!!! یہی تو کہا تھا، یہی تو بتایا تھا کچھ ہی عرصہ قبل ۔۔ اب ماہرنگ بلوچ صاحبہ کے اس اعتراف کے بعد یہ دھرنا تو برائے مہربانی لپیٹ دیجیے اور جھوٹ کا بازار مسنگ پرسنز کے سنجیدہ اور ہم مسئلے پر لگانا بند کر دیجئیے۔
ہائی کورٹ نے بلوچ مظاہرین کی گرفتار ی کا کیس نمٹا دیا
بلوچ لانگ مارچ،300 افراد گرفتار،مذاکراتی کمیٹی قائم،آئی جی سے رپورٹ طلب
ایک ماہ میں بلوچ طلباء کی ہراسگی روکنے سے متعلق کمیشن رپورٹ پیش کرے ،عدالت
دو ہفتوں میں بلوچ طلبا کو ہراساں کرنے سے روکنے کیلئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب
کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ
کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم
لوگوں کو لاپتہ کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی کوئی پالیسی تھی؟ عدالت کا استفسار
لاپتہ افراد کیس،وفاق اور وزارت دفاع نے تحریری جواب کے لیے مہلت مانگ لی
عدالت امید کرتی تھی کہ ان کیسز کے بعد وفاقی حکومت ہِل جائے گی،اسلام آباد ہائیکورٹ