بھارت میں ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی نمائش روک دی گئی

0
38

بھارت میں ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی نمائش روک دی گئی

بھارتی سنیما گھروں میں پاکستان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کی ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق زی اسٹوڈیوز نے 30 دسمبر کو فواد اور ماہرہ خان کی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کرلی تھیں لیکن اب یہ ریلیز غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زی اسٹوڈیوز نے پہلے ہی سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے لیے کلیئرنس حاصل کر لی تھی لیکن رواں ہفتے سنٹرل بورڈ نے فلم کو ریلیز سے روک دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو دیا گیا سنسر سرٹیفکیٹ منسوخ کر دیا گیا ہے یا نہیں تاہم بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ غیر معینہ مدت کے لیے فلم کی ریلیز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ فلموں میں کام کرنے والی پاکستانی اسٹار کاسٹ کے بھارتی مداح ماہرہ خان اور فواد خان کی فلم کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں جبکہ فلم کی بھارت سے اچھے بزنس کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

Comments are closed.