بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں

0
71

بھارتی وزیراعظم کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 100 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئی ہیں۔ نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی گجرات کے کارڈیولوجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت بگڑ گئی، وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی خود تصدیق کی اور کہا کہ ان کی ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔


اپویشن رہنما راہون گاندھی نے بھی بھارتی وزیراعظم کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ اس مشکل وقت میں، میں ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ گہری تعزیت اور محبت کا اظہار کرتا ہوں۔

مودی کی والدہ کی وفات پر وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی ہم منصب نریندرمودی سے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ والد ہ کے کھو نے سے بڑا کوئی نقصان نہیں ہوتا،نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ،

خیال رہے کہ گزشتہ جون 2022 کو مودی کی ماں 100 واں جنم دن منایا گیا تھا. جبکہ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کی ویب سائٹ پر شائع کیئے گئے مضمون میں انھوں نے لکھا تھا کہ ’ماں، یہ صرف ایک لفظ نہیں ہے، یہ زندگی کا احساس ہے جس میں پیار، صبر، اعتماد اور بہت کچھ ہے۔ آج میں اپنی خوشی، اپنی خوش قسمتی، آپ سب کے ساتھ بانٹنا چاہتا ہوں۔ میری والدہ 18 جون کو اپنے سوویں سال میں داخل ہو رہی ہیں۔‘

مودی نے مزید لکھا تھا کہ ’اگرچہ ہمارے یہاں سالگرہ منانے کی کوئی روایت نہیں ہے لیکن خاندان میں نئی نسل کے بچوں نے اس بار والد کی صد سالہ پیدائش کے موقع پر 100 درخت لگائے ہیں۔

Leave a reply