بھارت میں مشکل صورت حال پر بابر اعظم بھی چپ نہ رہ سکے

0
24

بھارت میں مشکل صورت حال پر بابر اعظم بھی بول پڑے

باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بھارت میں کرونا کی وجہ سے مشکل صورت حال پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم بھارت کے ساتھ کھڑے ہیں وہاں اس وبا سے کافی مشکلات ہیں . پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں ہماری دعائیں بھارتی عوام کے ساتھ ہیں۔وہاں آکسیجن ختم ہورہی ہے جبکہ صحت کا نظام بالکل بیٹھ گیا ہے

اس حوالے سے پاکستان نے بھی کھلے دل سے بھارت کو یشکش کی تھی کہ وہ ان کی ہر طرح سے مدد کرنے کو تیار ہے . وزیر اعظم پاکستان نے اس بارے خصوصی ٹویٹ بھی کی تھی . بھارت بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں تیزی کے باعث حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں،

برطانیہ نے 600 سے زائد وینٹی لیٹرز، آکسیجن کنسنٹریٹرز اور دیگر طبی آلات روانہ کیئے ہیں جب کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور نے آکسیجن سلنڈرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان میں کافی ٹرینڈز بھی چلے جس میں بھارتی عوام کے ساتھ ہمدری اور خیر خواہی کا اظہار کیا گیا . پاکستان کے عوام کے اس جذبے کو بھار ت میں خوب سراہا بھی گیا . اور انتہا پسند ہندوؤں کےسوا لبرل افراد جن میں بھارتی فلم انڈسٹری کے لوگ بھی شامل ہیں‌ انہوں نے بھی پاکستانی حکومت اور عوام کے بڑے پن کو سراہا اور داد دی

Leave a reply