عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار نے واٹس ایپ چیٹ وائرل کردی

0
46

عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کی دعویدار نے واٹس ایپ چیٹ وائرل کردی

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے ایم این اے اور معروف اینکر عامر لیاقت اپنے متنازعہ کاموں اور حرکات کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں . اب حالیہ دنوں اپنے پروگرام میں ناگن ڈانس کر کے انہوں نے کافی نیک نامی سمیٹی ہے . اس حوالے سے ان کا نیا سکینڈل بھی سامنے رہا ہے کہ ایل لڑکی نے ان کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا ہے .اس پر ان کی دوسری بیوی پر جادو کا بھی کیا ہے .


اب کچھ سکرین شارٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں عامر لیاقت اور تیسری بیوی ہانیہ خان کے درمیان چیٹ ہوئی ہے جس میں وہ آپس کی پرائویٹ باتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں. چیٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت ہانیہ کے میک اپ کی تعریف کرتےہیں .

ہانیہ کو عامرلیاقت یہ بھی کہتے ہیں کہ تم مجھ سے ویڈیو کال کرو. تمہیں دیکھے ہوئے کافی دیر ہو چکی ہے . اسی طرح دونوں میں طوبیٰ عامر کے بارے میں بھی ذکر ہوتا ہے .

خیال رہے کہ کچھ دیر پہلے ہانیہ نے دعوی کیا تھا کہ وہ عامر لیاقت کی دوسری بیوی ہیں . دوسری طرف ہانیہ کی طرف سے اس انکشاف کے ساتھ ساتھ مختلف پلیٹ فارمز پریہ سلسلہ کافی دنوں سے چل رہا تھا اور وہ اپنی فیس بک آئی ڈی سے اکثر اوقات اپنی اور عامر لیاقت حسین کی ویڈیو کالز کے اسکرین شاٹس اور ویڈیوز شیئر کرتی رہیں۔۔

ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے ان کی اور ان کی فیملی کی ڈاکٹر عامر لیاقت سے بات چیت ہوتی رہی اور ہماری محبت کو دیکھتے ہوئے گھر والوں نے ہماری شادی کروا دی۔۔۔لیکن ان کی دوسری بیوی طوبیٰ عامر نے اس شادی اور اس محبت کے خلاف ایک مہم شروع کردی۔

دوسری جا نب ہانیہ خان کے الزام پر عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کی طرف سے تاحال کوئی ردعمل نہیں آیا۔ واضح رہے کہ پا کستان تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت کی پہلی شادی بشریٰ سے ہوئی جس سے دو بچے بھی ہیں۔اس کے بعد انکی شا دی طو بیٰ عا مر نامی لڑکی سے ہو ئی۔

Leave a reply