بھارتی وزیر داخلہ کی عہدہ سنبھالتے ہی گورنر مقبوضہ کشمیر سے ملاقات، سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال

0
32

بھارت میں بی جے پی لیڈر اور نو منتخب وزیرداخلہ امیت شاہ نے عہدہ سنبھالتے ہی گورنر جموں‌کشمیر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ہے جس پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مختلف نوعیت کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں.

باغی ٹی وی کی رپور‌ٹ کے مطابق کہا گیا ہے کہ امیت شاہ مقبوضہ کشمیر میں سکیورٹی کی صورتحال او ر نوجوانوں‌کے تیزی سے عسکری تنظیموں میں شمولیت پر سخت پریشان ہیں. اسی طرح یہ بھی کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیرمیں آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے بھی اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ امیت شاہ اور گورنر ستیہ پاک ملک کے مابین ملاقات کے دوران امت شاہ نے ریاست کی سیکورٹی حالات کا جائزہ لیا۔ 15 منٹ تک ہونے والی اس میٹنگ میں ہندوستانی وزیرداخلہ کوامرناتھ یاترا سے متعلق کی جانے والی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں امرناتھ یاترا 46 دن کی ہو گی اور یہ یکم جولائی سے شروع ہو کر پندرہ اگست تک چلے گی. یاد رہے کہ بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ الیکشن کے موقع پر جو اضافی بھارتی فوج کشمیر بلائی تھی اسے واپس نہیں بھیجا گیا بلکہ امر ناتھ یاترا کے بہانے یہیں‌ تعینات کر دیا گیا ہے.

Leave a reply