بھارتی آرمی چیف بپن راوت 2 روزہ دورے پر مقبوضہ جموں وکشمیر پہنچ گئے۔
بھارتی آرمی چیف کا دورہ کشمیر، سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ
بھارتی میڈیا کے مطابق جنرل بپن راوت نے جموں و کشمیر کے اپنے دو روزہ دورے کے پہلے روز لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ساتھ فورسز کی آپریشنل تیاری کا جائزہ لیا۔ جنرل بپن راوت کاآرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔

ایک سینئر عہدیدار کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈروں اور فوجیوں سے بات چیت کی جنہوں نے انہیں خصوصا کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ فوجیوں کی آپریشنل تیاری کے بارے میں آگاہ کیا۔ اطلاعات ہیں کہ آرمی چیف کو سری نگر میں قائم 15 کور کے صدر بادامی باغ ہیڈکوارٹر میں مشرقی علاقوں کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

دریں اثنا بھارتی آرمی چیف کی آمد پرنماز جمعہ کے بعد وادی میں بھارت مخالف مظاہرے ہوئے۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا۔

Shares: