اداکار و گلوکار فرحان سعید جنہوں نے کچھ روز پہلے انڈیا پاکستان کرکٹ میچ کو لیکر ایک بیان دیا اس بیان کے بعدان کے بھارتی مداحوں ں نے نہایت مایوسی کا اظہار کیا اس پر فرحان سعید نے سوشل میڈیا پر وضاحتیں دیں اور کہا کہ ان کا مطلب وہ نہیں تھا جو لیا جا رہا ہے .تاہم ھال ہی میں جو انہوں نے بیان دیا ہے وہ کر دے گا ان کے بھارتی مداحوں کو خوش. فرحان سعید نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیاکپ کے لیے پاکستان ضرور آنا چاہیے. فرحان سعید نے کہا کہ بھارتی کرکٹرز کے فین پاکستان میں بہت زیادہ پائے جاتے ہیں. ویرات کوہلی کا پرستار تو پورا پاکستان ہے اگر کبھی ویرات کوہلی پاکستان آئیں گے تو دیکھیں گے کہ پاکستانی ان سے کتنا پیار کرتے ہیں . فرحان نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ
ویرات کو جتنا پیار پاکستانیوں سے ملے گا وہ دیکھ کر پاگل ہو جائیں گے. ساتھ ہی فرحان سعید نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور انڈیا کو ایک ساتھ کھیلنا چاہیے اور بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ کے لئے پاکستان ضرور آنا چاہیے. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک بار آکر تو دیکھیں یہ جن ہوٹلوں میں ٹھہرے ہوں گے اس کے باہر کرکٹ کے شائقین کا مجمع دیکھ کر ویرات حیران ہو جائیں گے، ویرات کو بھارت سے زیادہ پیار پاکستان میں ملے گا .