بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی

0
41

بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ سے 5 شہری زخمی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے مطابق ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 لڑکے اور دو بزرگ خواتین بھی شامل ہیں۔بھارتی فوج نے ایک بار پھر کنٹرول لائن پرجنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 بزرگ خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جبکہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا۔

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے بعد سنیئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کرا گیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایل او سی معاہدے کی خلاف ورزی کی، بھارت جان بوجھ کر شہری آبادی کونشانہ بنارہا ہے

Leave a reply