لاہور: بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے اسلام اور نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شان اقدس میں گستاخی پر امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے شدید مذمت کی ہے-

باغی ٹی وی : امیر ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ نوپور شرما اور نوین جندل کی حضور ﷺ کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،اس شرمناک عمل سے پوری دنیا کہ مسلمانوں کے دل چھلنی ہوئے ہیں،گستاخ رسول ﷺ واجب القتل ہے، چاہے اس کا تعلق بھارت سے ہو یا فرانس سے-

حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ حکومت بھارتی ناظم الامور کو فوری طور پر طلب کر کے بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے بی جے پی کی طرف سے پارٹی رکنیت معطل کرنا کافی نہیں،گستاخی رسول نا قابل معافی جرم ہے عبرت ناک سزا دی جائے-

حضوراکرمﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالی بی جے پی لیڈر نپور شرما اور ٹائمز ناؤ کےخلاف…

امیر ٹی ایل پی نے کہا کہ مودی کے اقتدار میں مذہبی آزادیوں کو کچلا اور مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے او آئی سی اور عالمی برادری بھارتی انتہا پسندی کا فوری نوٹس لے-

واضح رہے کہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما اور ایک اور رہنما نوین کمار جندال نے نبی کریم ﷺ کے بارے میں توہین آمیز کلمات ادا کیے تھے جس پر دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا اور بی جے پی کو ترجمان سے استعفیٰ لینا پڑا۔

بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جارہا ہے۔

بی جےپی رہنماکاگستاخانہ بیان:”اوآئی سی سخت ایکشن لے“یہ گُستاخی اوربدتمیزی برداشت نہیں:عمران خان

وزیراعظم شہباز شریف،صدرپاکستان ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا تھا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے، دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔

دوسری جانب عرب ممالک میں عوام کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے، مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخليلی نے بھارتی اشیاءکا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے، اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے۔

نبی کریم ﷺکی شان میں انتہائی توہین آمیز ریمارکس کی مذمت کرتےہیں:پاکستان

Shares: