بھارتی میڈیا عمران خان کو بھرپور سرپرستی اور ائرٹائم دے رہا. خواجہ آصف

0
118

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا عمران خان کو بھرپور سرپرستی اور ائرٹائم دے رہا.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن ان شا اللہ آئینی وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتوں کا قومی مسائل پر مذاکرات اور اتفاق رائے جمہوری مزاج کا حصہ ہے۔


تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر تنقید کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان سارے شوق پورے کرلیں، اس وقت بھارتی میڈیا ان کو بھرپور سرپرستی اور ائرٹائم دے رہا ہے، اس کو انجوائے کریں۔ پی ٹی آئی اور حکومت کے مابین بات چیت سے متعلق انہوں نے کہا کہ جن مذاکرات کا پی ٹی آئی راگ الاپ رہی ہے، ان کا کوئی امکان نہیں۔

قبل ازیں انہوں نے اپنے ایک دوسرے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اس مقام پہ پہنچ چکا ہے جہاں وطن کی محبت،شہدا کے خون کا تقدس اور رشتوں کا احترام کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔اس کے لیے اول آخر اس کی ذات ہے۔ اس کی زبان پاکستان دشمنی کی زبان، اپنے ورکروں کی تربیت کی بنیاد نفرت اور تقسیم ہے۔ اقتدار کی محرومی اسے وطن دشمنی پر لے آئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ لانگ مارچ؛ آج دوبار شاہدرہ سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کرے گا
پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سےشہری جاں بحق، ورثا کا احتجاج
رانا ثنااللہ کی عمران خان کوپی ڈی ایم قیادت سے غیرمشروط بات کرنے کی پیشکش:لانگ مارچ ختم کرنے کا مطالبہ
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی عابد زبیری کو صدر سپریم کورٹ بار منتخب ہونے پر مبارکباد
مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا
مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا
دیپیکا اور کترینہ کی نئی وڈیو وائرل، مداحوں نے katpika ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹرینڈ بنا دیا

عمران خان ایک جھوٹا شخص ہے جس کا چہرہ بے نقاب ہوچکا. وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ
سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا سے دو سوالوں کے جوابات طلب کر لیے۔
اگر آرمی چیف غدار ہے تو آج بھی اس سے چھپ کر کیوں ملتے ہیں. ڈی جی آئی ایس آئی
آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران خان مان گئے
پاکستان میں بچے بہت تیزی سے موٹاپے کا شکار ہورہے ہیں. عالمی ادارہ صحت

Leave a reply