ملک بھر کی طرح تحصیل بھوانہ میں بھی عید الفطر کا دوسرا روز بھی شہری جوش وجذبے کے ساتھ منا رہے ہیں بھوانہ میں عید الفطر کے دوسرے روز شہریوں نے رس گلے گلاب جامن اور سپیشل پارٹی کیک خریدنے کے لیے مٹھائی کی دکانوں کا رخ کیا خریداری کرتے ہوئے شہریوں کا کہنا تھا کہ ہر سال میٹھی عید کے دنوں میں گھر والوں اور دوستوں کی پہلی فرمائش مٹھائی کی ہوتی ہے۔
اور میٹھی عید کا مزہ دوبالا مٹھائی ہی کرتی ہے جبکہ مٹھائی کی کثرت سے فروخت ہونے پر دوکاندار بھی کافی خوش نظر آتے ہیں دوسری جانب دوکانداروں نے جہاں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے دوکانوں کے داخلی راستوں پر حفاظتی اقدامات پر مکمل عملدرآمد کرنے کے پوسٹر آویزاں کیے ہوئے ہیں
۔
وہی پر ذمہ دار شہری بھی ماسک کے استعمال کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں تاکہ مہلک وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی محفوظ رکھا جا سکے جبکہ عید کے دوسرے روز بھی بچے نئے نئے کپڑے پہن کر پارکوں کی بجائے گلیوں میں ہی عید منانے لگے کیونکہ حکومت کی جانب سے تمام تر تفریحی مقامات کو بند کیا ہوا ہے








