مزید دیکھیں

مقبول

کراچی،افغان آرمی سے تربیت یافتہ اسٹریٹ کرمنل گرفتار

کراچی کے علاقے مومن آباد میں پولیس نے کارروائی...

یزمان:چک 108 ڈی این بی میں جاز ٹاور کی بیٹریوں میں آگ لگ گئی

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) تحصیل یزمان کے...

بیٹی کی طبیعت میں بہتری ،محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف...

جماعت اسلامی سندھ 11مارچ کویوم باب الاسلام منائے گی

جماعت اسلامی سندھ کے تحت 11 مارچ بروزمنگل کراچی...

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک

سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی و میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی و میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے ٹوئٹ میں بتایا کہ فاطمہ بھٹو اور جبران کا نکاح ہوگیا، نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی۔
https://twitter.com/BhuttoZulfikar/status/1651989336529698817
انہوں نے کہا کہ نہیں چاہتے تھے موجودہ حالات میں تقریب زیادہ پرتعیش اندازمیں ہو۔ ان کا کہنا تھاکہ لوگوں سے فاطمہ اور گراہم جبران کیلئے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے طلبگار ہیں۔

خیال رہے کہ فاطمہ بھٹو لکھاری، شاعرہ اور کالم نگار ہیں جو پاکستان، امریکہ اور برطانیہ کے مختلف اخباروں میں کالم بھی لکھتی ہیں۔فاطمہ بھٹو 29 مئی 1982ء کو افغان دار الحکومت کابل میں اس وقت پیدا ہوئیں، جب ان کے والد میر مرتضیٰ بھٹو جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے. 2010 میں لکھی جانے والی ان کی غیرافسانوی کتاب خون و شمشیر کے گیت ان کے خاندان کے متعلق ہے۔ فاطمہ بھٹو دا نیوز، دا گارڈین کے علاوہ دیگر ادارے کے لیے لکھتی رہتی ہیں۔

علاوہ ازیں فاطمہ بھٹو سابق صدر اور سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹوکی پوتی جبکہ سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو کی بھتیجی ہیں جبکہ ان کی والدہ فوزیہ فصیح الدین بھٹو افغان وزارت خارجہ اہلکار کی بیٹی تھیں۔ سوتیلی والدہ غنویٰ بھٹو 2021 میں پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئر پرسن ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
فاطمہ بھٹو کے والد میر مرتضیٰ بھٹو 1996ء میں اپنی بہن بینظیر بھٹو کے دور حکومت میں قتل ہوئے۔ فاطمہ کی پیدائش کے وقت ان کے والد ضیاء الحق کے آمرانہ دور میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے تھے۔ ان کے والدین کے درمیان شادی کے تین سال بعد ہی طلاق ہو گئی۔ طلاق کے بعد فاطمہ بھٹو اپنے والد کے ساتھ کئی ملکوں میں مقیم رہیں۔ 1989 میں فاطمہ کے والد کی ملاقات غنوی بھٹو سے ہوئی جو ایک لبنانی بیلے رقاصہ تھیں اور شام میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی تھیں۔ فاطمہ بھٹو غنوی کو اپنی حقیقی والدہ کی طرح سمجھتی ہیں، ان کے سوتیلے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر سان فرانسسکو میں ایک فنکار ہیں۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra