معروف بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 15 کے قبل از وقت اختتام کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے-
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 15 کی ریٹنگ توقع سے بہت زیادہ کم آرہی ہے جس کی وجہ سے اسے طول دینے کے بجائے مقررہ وقت سے پہلے ہی نمٹانے پر غور کیا جارہا ہے –
جب ایک اداکار نے سلمان خان کو بیچ ڈالا تھا،کیسے اور کیوں ؟اکشے کمار نے بھانڈا پھوڑ…
میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس کے میکرز کسی دوسرے معاملے میں الجھے ہوئے ہیں جس کا اثر شو پر بھی نظر آرہا ہے اس کے علاوہ شو کے آغاز پر کرکٹ میچز بھی تھے جس کی وجہ سے شائقین کی توجہ اس جانب کم رہی اس کے علاوہ بھی بگ باس 15 لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں ناکام رہا ہے اور اس میں جوش، مقابلے کا معیار اور دیگر عنصر غائب ہیں۔
سلمان خان کی شادی نہ کرنے کی وجہ کیا ہے؟ بہنوئی آیوش شرما کا حیران کن انکشاف
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہی حال رہا تو بگ باس کے سیزن 15 کو اگلے 4 سے چھ ہفتوں میں ختم کردیا جائے گا بگ باس کے سیزن 14 کی مجموعی طور پر 142 قسطیں نشر کی گئی تھیں تاہم اس بار ایسا لگتا ہے کہ اسے جلد ختم کردیا جائے گا۔
سلمان خان "انتم” کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والے مداح پر برہم
خیال رہے کہ بگ باس کے گزشتہ سیزن میں بھی ریٹنگ کے مسائل سامنے آئے تھے تاہم وائلڈ کارڈ انٹریز کی وجہ سے شو میں کچھ جان پیدا ہوئی تھی تاہم اس بار سلمان خان کی کوششوں کے باوجود ریٹنگ نہیں آرہی-