![Protest](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/09/Screenshot-2023-09-01-at-19-50-06-Crowd-of-People-with-Placards-on-Demonstration.-Manifestation-Protest-Sketch.-Vector-Illustration-Stock-Vector-Illustration-of-demonstration-charity-136401381.png)
بجلی، گیس غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، سڑکیں بند
کراچی میں تین ہٹی پر مارٹن کوارٹرز کے رہائشی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور گیس کی بندش پر سڑکوں پر نکل آئے اور تین ہٹی پر مارٹن کوارٹرز کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر ٹائر جلائے جبکہ مظاہرین نے لیاقت آباد سے گرومندر جانے اور آنے والی سڑکیں بند کردیں۔
*الرٹ: سڑک بند ہے*
*بوقت:* 19 بجکر 19 منٹ
*مقام:* مین تین ہٹی چوک
*بوجہ:* علاقہ مکین بجلی و پانی نہ ہونے کی وجہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔
*متبادل راستہ* ٹریفک کو ڈاکخانہ سے ناظم آباداور گرومندر سے جمشید روڈکی طرف اور لسبیلہ سے بھی ناظم آباد کی طرف بھیج رہے ہیں۔
— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) September 8, 2023
احتجاج کے شرکا کی بڑی تعداد سڑکوں پر موجود ہونے اور ٹائر جلانے کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا ہے جبکہ مظاہرے کی وجہ سے تین ہٹی کے اطراف مختلف سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ جس سے شہریوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا اور انھیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
علاوہ ازیں کراچی ٹریفک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں متبادل راستہ بتاتے ہوئے لکھا کہ ٹریفک کو ڈاکخانہ سے ناظم آباد اور گرومندر سے جمشید روڈ کی طرف اور لسبیلہ سے ناظم آباد کی طرف بھیجا جا رہا ہے، احتجاج کے شرکا کہنا تھا کہ علاقے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے اور گیس بھی بند کر دی جاتی ہے۔