دبئی؛ تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلیٹ ہلاک
متحدہ عرب امارات میں دو پائلٹوں پر مشتمل تربیتی ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جبکہ یو اے ای کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ دبئی کے المکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ٹیک آف کرنے کے بعد ایک ایرو گلف ہیلی کاپٹر دو پائلٹوں کے ساتھ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
تاہم خیال رہے کہ ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ ریسکیو ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ نکال لیا، تاہم طیارے کے عملے کی تلاش جاری ہے۔ اتھارٹی کو تقریباً 8:30 بجے اپنے ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ سے حادثے کی رپورٹ موصول ہوئی اور بتایا گیا کہ اس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا ہے
مزید یہ بھی پڑھیں؛
خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
ہیلی کاپٹر جمعرات کی شب گر کر تباہ ہوا تھا جب پائلٹ رات کی تربیتی پرواز پر تھے اور بیان کے مطابق، دونوں پائلٹوں کا تعلق مصر اور جنوبی افریقہ سے تھا۔ جبکہ ایروگلف نے کے مطابق مزید معلومات دستیاب ہونے پر مزید اپ ڈیٹس دی جائیں گی۔ کمرشل ہیلی کاپٹر آپریٹر کا کہنا تھا کہ ‘ہم ایوی ایشن حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اور جتنی جلدی ممکن ہو معلومات جمع کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔’ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے خیالات اور دعائیں ہیلی کاپٹر میں سوار عملے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ ہم ان لوگوں کی مدد کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے جو اس حادثے سے متاثر ہوئے ہیں۔