کیا چیف سیکریٹری کے ساتھ وزیراعلیٰ کوبھی طلب کریں؟ سپریم کورٹ

0
41
supreme court

کیا چیف سیکریٹری کے ساتھ وزیراعلیٰ کوبھی طلب کریں؟ سپریم کورٹ

ذوالفقارآباد آئل ٹرمینل کی شہرسے منتقلی سے متعلق معاملہ ،چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد نے سوال کیا کہ چیف سیکریٹری اورایڈمنسٹریٹرکہاں ہیں؟ فوکل پرسن نے جواب دیا کہ دونوں افسران راستےمیں ہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ کے پی ٹی کی زمین سے پارکنگ سمیت آئل ٹینکرز کی منتقلی میں کیا پیشرفت ہوئی؟چیف سیکریٹری اور ایڈمنسٹریٹر فوری پیش ہوں، عدالتی حکم پرچیف سیکریٹری اور ایڈمنسٹریٹرپیش ہو گئے ،سماعت میں مختصر وقفہ ہوا بعد ازاں چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا چیف سیکریٹری کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ کوبھی طلب کریں؟ ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو رہنے دیا جائے،چیف سیکریٹری کوبلا لیا جائے، چیف جسٹس نے کہا کہ 15سال ہوگئے ،معاملہ حل نہیں ہورہا سندھ حکومت کی کیا رٹ ہےجوٹینکرزنہیں کنٹرول ہوتے؟ یہ کیامذاق ہورہا ہے اب تک عملدرآمد نہیں ہوا،یہ بتائیں،اب تک کیا ہوا؟

شہری کے وکیل نے کہا کہ شیریں جناح میں اب بھی ٹینکرزکھڑے ہیں،جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ دکان دارچاہتے ہیں مفت میں دکانیں مل جائیں،وکیل کے ایم سی نے کہا کہ ٹینکرزاورگاڑیوں والوں کی مختلف ایسوسی ایشن ہیں،آئل ٹرمینل بن چکا مگر گاڑیاں باہر ہی کھڑی ہوتی ہیں،ایڈمنسٹریٹر کراچی نے عدالت میں کہا کہ دکانوں کی تعمیر کیلئے کے ایم سی کے پاس فنڈز نہیں ہیں،شئیرنگ فارمولے کےتحت کام ہوناتھا صرف سندھ حکومت نےاپنی 50فیصد رقم دی ہے،اشاپس کی تعمیر کے حوالے سے سندھ حکومت کو منصوبہ بنا کر دے دیتے ہیں، دو سو ایکڑ زمین پر لے آوٹ پلان تیار ہے، دکان داروں کو بعد میں عدالتی حکم پر 50 ایکڑ زمین الاٹ کی گئی ہے، 1107ملین روپے پارکنگ کی تعمیر کے لیے دیے گئے تھے، 120 دکانیں اب بھی تیار ہیں گوگل میپ پردیکھ سکتےہیں،

ذوالفقار آباد سے متعلق سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی آئندہ سماعت پرچیف سیکریٹری جامع رپورٹ عدالت میں پیش کریں،عدالت نے گھی سمیت دیگراشیاکے کنٹینرکو شہرمیں داخلے سے روک دیا ،عدالت نے کہا کہ چیف سیکریٹری ان کنٹینرزکے داخلے پرپابندی کویقینی بنائیں،پورٹ سے گھی اوردیگراشیا کے کنٹینرزشہرکے بجائے متبادل راستوں سے نکالے جائیں،پورٹ سے نکلنے والے کنٹینرزسے حادثات ہوتے ہیں،آئل بنانے والی کمپنیوں کوآئل ذوالفقارآئل ٹرمینل سے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

زمینوں کی غیرقانونی لیز اور قبضہ سے متعلق درخواستوں پرسماعت ہوئی ،چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ حکومت کیا کررہی ہے؟مواچھ گوٹھ میں متنازعہ زمین لوگوں کے حوالے کردی گئی، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ حکومت عملدرآمد کراتی ہےمگرلوگ حکم امتناع لے لیتے ہیں،آپ نے گجرنالہ اور اورنگی نالہ خالی کرانے کا حکم دیا تھا،لوگ جا کرہائی کورٹ اورٹریبونل سے اسٹے لے رہے ہیں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ توآپ انہیں بتائیں سپریم کورٹ کا حکم ہے،زمینیں خالی کرائیں، جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لیزبھی آپ نےہی دی ہوئی ہےناں،

کرونا مریضوں کے علاج کیلئے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو ملی بڑی کامیابی

کرونا کو ووہان وائرس کہنا درست،کرونا انسان کا بنایا ہوا، سابق ایم آئی 6 کے چیف کا دعویٰ

چین میں کرونا نے ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی

ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟

سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب

اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم

اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب

عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس

سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم

انگریزی بول کر ہمارا کچھ نہیں کر سکتے،غیرقانونی تعمیرات گرائیں، چیف جسٹس کا بڑا حکم

مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بن گیا؟ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور رکھیں، چیف جسٹس کا حکم

کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

گرین لائن بنا بنا کرکراچی کو تباہ کردیا،اسکی بجائے یہ کام کرتے،چیف جسٹس کے ریمارکس

ہمارا آرڈر کیا تھا اور یہ کیا بتا رہے ہیں، کچھ معلوم نہیں،اسکو فارغ کریں، چیف جسٹس برہم

وزیر اعلی سندھ کو بلائیں وہ بتائیں کہ "مختیار کار” کیا کر رہا ہے؟ چیف جسٹس

Leave a reply