ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 629 میگاواٹ ہے-
باغی ٹی وی :ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 108 میگاواٹ ہے، ملک میں بجلی کی کل طلب 27 ہزار 737میگاواٹ ہے، پانی سے 5 ہزار 344 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے-
اے این ایف کی بڑی کاروائی ،100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 590میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 12 ہزار 9 میگاواٹ ہے، ونڈ پاور پلانٹس ایک ہزار 643 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 119 ہے-
ٹیکس نہ دینے والوں کو جائیداد خریدنے پر ڈھائی سو فیصد اضافی ٹیکس دینا ہوگا
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بگاس سے چلنے والے پلانٹس 169 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،جوہری ایندھن ایک ہزار 234 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،اسلام آباد ریجن میں بھی 4گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے زیادہ نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ زیادہ ہے –
سیلزٹیکس نہ دینے والےتاجروں اور دکانداروں کے بجلی و گیس کے کنکشن منقطع کرنے کی تجویز
نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو 4900 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے، ترجمان لیسکو کے مطابق لیسکو کی ڈیمانڈ 5700 میگاواٹ تک پہنچ گئی لیسکو کو تقریباً 800 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے،لیسکو کی طرف ساڑھے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری ہے شہری غیر ضروری بجلی کی استعمال سے گریز کریں، سسٹم اوورلوڈ ہونے کے باعث بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور ٹرپنگ بھی جاری ہے