اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کی قیمت میں 4 سے 5روپے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم حکومت ادا کرے گی۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر، فیول لاگت کی ایڈجسٹمنٹ جو بجلی کے بلوں میں (درآمدی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے) پچھلے چند مہینوں سے 4-5 روپے فی یونٹ تک کی گئی ہیں-


انہوں نے کہا کہ پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں دس روپے فی لیٹر کمی مختصر مدت کیلئے لیوی کم کر کے کی جائے گی جبکہ قیمت کو لمبے عرصے تک کم رکھنے کے لئے حکومت سبسڈی دے گی۔

میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟ وزیراعظم پرویز خٹک سے سخت ناراض


اس سے قبل وزارت توانائی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‏ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ نیا ہوتا ہے، جو ایندھن کی قیمت کے تناسب سے تبدیل کیا جاتا ہےعالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ بجلی کی قیمت میں مستقل تبدیلی نہیں ہ۔

وزارتِ توانائی نے کہا تھا کہ محض قیمت میں ردوبدل ہے نہ کہ مستقل اضافہ ، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کی بنیاد بھی عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

عدم اعتماد کا خوف یا کچھ اور،وزیراعظم کا اہم ترین شخصیت سے رابطہ

قبل ازیں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تفصیلات کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کا اطلاق آج رات سے 15 مارچ 2022 تک ہوگا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لیٹر کم، مٹی کا تیل ایک روپے لائٹ ڈیزل آئل پانچ روپے 66 پیسے فی لیٹر کم ہوگیا۔

میرے خطاب سے پہلے عوام کو خوش خبری کیوں سنائی؟ وزیراعظم پرویز خٹک سے سخت ناراض

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر149.86 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 154.15 روپے فی لیٹرسے کم ہوکر 144.15 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 123 روپے 97 پیسے سے کم ہوکر 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 126 روپے 56 پیسے سے کم ہوکر 125 روپے 56 پیسے تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10، 10 روپے اور بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مستقبل میں قیمتوں میں اضافہ بھی نہیں کریں گے۔

پیکا قانون سےآزادی صحافت متاثرنہیں ہورہا پیکا ترمیمی آرڈینس بہت ضروری ہے،وزیراعظم

Shares: