بجلی کی قیمت کم ہونیکا اعلان، سینیٹر سحر کامران نے اہم نقطہ اٹھا دیا
بجلی کی قیمت کم ہونیکا اعلان، سینیٹر سحر کامران نے اہم نقطہ اٹھا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں بجلی کی قیمت پانچ روپے فی یونٹ کم کرنے کا اعلان کیا تھا
گزشتہ روز ہی نیپرا نے بجلی کے فی یونٹ قیمت میں پانچ روز کا اضافہ کیا تھا، شام کو وزیراعظم نے اعلان کر دیا کہ بجلی سستی کر رہا ہوں اور عوام کو ریلیف دے رہا ہوں، وزیراعظم کے اس اقدام پر پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما، سینیٹر سحر کامران نے سوال اٹھایا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہم سوال:کل جو جنوری میں استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کر کے کر کے اضافی رقم صارفین سے مارچ کے بجلی کے بلز میں چارج کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، کیا وہ اب واپس لے لیا گیا ہے؟؟
اہم سوال:کل جو جنوری میں استعمال ہونے والے ایندھن کی لاگت کی مد میں ایک ماہ کے لیے بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی کر کے کر کے اضافی رقم صارفین سے مارچ کے بجلی کے بلز میں چارج کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، کیا وہ اب واپس لئے لیا گیا ہے؟؟@BaaghiTV #AwamiMarch#SelectedGhabraGaya pic.twitter.com/Ywg0h9YnhY
— Senator Sehar Kamran T.I. (@SeharKamran) March 1, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ دن کو بجلی کا ریٹ بڑھا کر رات کو قوم سے خطاب کے دوران کم کر کے کس کو بیواقوف بنا رہے ہوں
دن کو بجلی کا ریٹ بڑھا کر رات کو قوم سے خطاب کے دوران کم کر کے کس کو بیواقوف بنا رہے ہوں ؟؟؟؟ #دھوکےباز_کی_سرکار
— Syed Usama (@UsamaSyed71) March 1, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ تقریر سے پہلے بجلی مہنگی کی اور ایل پی جی مہنگی کی ،کچھ روز پہلے پٹرول مہنگا کیا، اب شاطرانہ چال چلتے ھوئے قیمتیں کم کرکے شطرنج کا کھلاڑی بننے کی کوشش کی،نیازی صاحب آپ صرف یوتھیوں کو بے وقوف بنا سکتے ہو ہمیں نہیں۔
تقریر سے پہلے بجلی مہنگی کی اور ایل پی جی مہنگی کی ،کچھ روز پہلے پٹرول مہنگا کیا، اب شاطرانہ چال چلتے ھوئے قیمتیں کم کرکے شطرنج کا کھلاڑی بننے کی کوشش کی،نیازی صاحب آپ صرف یوتھیوں کو بے وقوف بنا سکتے ہو ہمیں نہیں۔
— Rana Ghazanfar(YMT) (@RanaGhazanfar65) March 1, 2022
قبل ازیں وفاقی وزیر حما داظہر کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر بجلی کی قیمت میں 4 سے 5روپے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ کی رقم حکومت ادا کرے گی،اس سے قبل وزارت توانائی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہر ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ نیا ہوتا ہے، جو ایندھن کی قیمت کے تناسب سے تبدیل کیا جاتا ہےعالمی منڈی میں تیل اور دوسرے ایندھن کی قیمتوں کا ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر براہ راست اثر پڑتا ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی کی قیمت پر کوئی مستقل اثر نہیں پڑے گا کیونکہ یہ بجلی کی قیمت میں مستقل تبدیلی نہیں
شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل
اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی
شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ
چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا