بجلی کی قیمت کم کرنے میں ڈیڑھ سال لگے گا،وزیر توانائی

بلوچستان کو 10ہزار میگاواٹ بجلی دینے کو تیار ہیں مگر وہاں سے پیسے نہیں آتے ،وزیر توانائی
0
168
awais lagahari

چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

سینیٹ کا اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کی زیر صدارت 5بج کر 10منٹ پر شروع ہوا۔چیئرمین سینیٹ نے پرائزاڈنگ افسر کے لیے سینیٹر انوشہ رحمان،سینیٹر سلیم مانڈوی اور سینیٹرخالدہ عطیب کو مقرہ کردیا ۔
ایوان میں سینیٹر ہدایت اللہ کے لیے دعا مغفرت کرائے گئی دعا کامران مرتضیٰ نے کرائی ایوان میں تعزیتی قرارداد بھی بھی پیش کی گئی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ۔چیئرمین سینیٹ نے قررداد کی کاپی لواحقین کو بھجنے کی ہدایت کردی گئی۔

وزیر توانائی اویس لغاری نے سینیٹ اجلاس میں سوالوں کے جواب دیئے،وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ آئیسکو ریجن میں زیادہ مسائل نہیں، امید ہے آہستہ آہستہ مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے،پاکستان میں بجلی کی قیمت زیادہ ہے بجلی کی قیمت کم کرنے میں ڈیڑھ سال لگے گا،حب پاور کمپنی کا 1292میگاواٹ بجلی کا پاور پلانٹ ہے جو 1994کی پالیسی کے تحت بنا ہے اور 31مارچ 1997 کو کمیشن ہوا ہے اور یہ 1.6ارب ڈالر سے بنایا گیا تھا اور یہ نجی سرمایہ کاری تھی ۔ حب میں دو ہلانٹ ہیں ایک فرنس آئل اور ایک کوئلہ کا ہے جو بھی پلانٹ لگائے گئے ہیں ان کی سٹینڈ اچھے ہیں ماحولیاتی طور پر ٹھیک ہیں ۔ دنیا کے بہترین پلانٹ سی پیک کے تحت لگائے گئے ہیں ۔ ہمارا کابن فٹ پرنٹ بہت کم ہے ۔ ماحولیاتی طور پر پاکستان ذمہ دار ملک ہے ۔ پاکستان کے ہر حصہ میں بجلی دی جاسکتی ہے جہاں نقصانات ہیں وہاں بجلی نہیں دے رہے ہیں, 5.72روپے فی یونٹ اضافے کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں اس پر پالیسی بیان دوں گا بلوچستان میں 28 قانونی اور 11ہزار غیر قانونی زرعی کنکشن ہیں ۔ہم بلوچستان کو 10ہزار میگاواٹ بجلی دینے کو تیار ہیں مگر وہاں سے پیسے نہیں آتے ہیں 600ارب روپے سالانہ بجلی کا خسارہ ہورہاہے اس کی وجہ سے یونٹ کی قیمت کم ہوسکتی ہے ۔ 440ارب روپے کی سبسڈی بجلی کی قیمت کم رکھنے کے لیے بجٹ میں رکھی ہے ۔ 1کروڑ 68لاکھ صارفین کی بل میں 2فیصد اضافہ ہوگا ۔ تین سال سے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں ہوئی ہے ۔ پچھلے سال کے ٹیرف کا بوجھ جنوری تک آئے گا شرح سود اگر نہ بڑھا اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ نہ ہوا تو بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی ۔ انڈسٹری پر 150ارب روپے کا بوجھ کم کیا ہے تاکہ روزگار پیدا ہوا۔ بل کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ۔گھریلو صارفین پر 7سے 9 فیصد بل میں اضافہ ہوگا ۔ 35روپے سے کم قیمت پر بجلی کا یونٹ ادا کرنے والوں کو سبسڈی دی جارہی ہے بجلی کی قیمت زیادہ ہے ہم ایک ڈیڑھ سال میں کم کردیں گے اس کے لیے اصلاحات کررہے ہیں ۔ بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویل کو بجلی دینے سے سالانہ 80ارب روپے کا نقصان ہورہاہے

سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ جہاں جہاں سولر ٹیوب ویل لگائے جارہے ہیں ان علاقوں میں پانی کی ضیائع کی وجہ سے زمین میں پانی کی مقدر کم ہورہی ہے اس مسئلے پر بھی بات ہونی چاہیے ۔

لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام ہمیں گندے ٹماٹر اور انڈے مارتے ہیں،سینیٹر دنیش کمار ن
سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام ہمیں گندے ٹماٹر اور انڈے مارتے ہیں بلوچستان میں بجلی کا محکمہ چور ہے بلوچستان کے عوام چور نہیں ہے ۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نے کہاکہ بجلی کے معاملہ پر کمیٹی آف ہول بنائی جائے گی تاکہ سب بات کرسکیں ۔اس کی تاریخ کا اعلان بعد میں کروں گا ،وزیر اویس لغاری نے کہاکہ میرے علاقے کے 4فیڈر پر چوری ہے اور وہاں 21گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہے ۔

سینیٹ ارکان کی تنخواہ 1 لاکھ 70 ہزار،ججز کی 10 لاکھ سے کم نہیں،اراکین اضافہ چاہتے ہیں تو بتا دیں، وزیر قانون
سینیٹ اجلاس میں سپریم کورٹ وہائی کورٹ کے ججز اور ارکین پارلیمان کی تنخواہوں کا ایوان میں موازنہ کیا گیا، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ قانون سازوں اور انصاف کرنے والوں کی تنخواہوں میں بہت زیادہ فرق ہے۔اس ایوان کے ارکان کی ٹیکس کٹوتی کے بعد تنخواہ ایک لاکھ 70ہزار فی کس ہے ،اعلیٰ عدلیہ یعنی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے کسی جج کی تنخواہ 10 لاکھ سے کم نہیں ہے۔اعلی عدلیہ کے ججز کی تنخواہیں عوام کے ٹیکسز سے ملتی ہیں۔اگر اپوزیشں ارکان کی کوئی تجاویز ہوں تو حکومت کو بھجوائی جاسکتی ہیں ،اگر ججز کی تنخواہوں میں تخفیف کرنا چاہتے ہیں تو میں یہ پیغام پہنچا دوں گا ،ارکان اگر تنخواہ میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی بتادیں.

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے ریاست کے زیر ملکیت اداروں (گورننس اینڈ آپریشن)ترمیمی بل 2024 پر کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ بے ضرر قسم کا بل ہے اس کو فورا منظور کیا جائے آئی ایم ایف کی بھی یہ شرط ہے ۔ قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ بل پر آج رپورٹ پیش ہوئی ہے اس کو پڑھنے دیں ۔قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ آج جو بل پیش ہورہاہے 2017میں اس بل میں ترمیم ہوئی تھی اس میں دوبارہ ترامیم 2023 میں ہوئی تھی کہ صرف ہائی کورٹ کے جج لگائے جائیں گے اور آج دوبارہ ترمیمی آرہی ہے کہ ریٹائرڈ اور حاضر دونوں ہائیکورٹ کے جج ٹریبونل میں لگائے جاسکتے ہیں۔ آپ کے پاس نمبر ہے اس لیے آپ یہ تبدیلی کررہے ہیں وزیر قانون اس کی وجہ سے بات تک سن نہیں رہے ہیں ۔ رجیم تبدیلی کے بعد جو مشکلات ہماری جماعت پر ڈالی گئیں ان میں انتخابی نشان لیا گیا ۔ 90دن میں الیکشن نہیں کرائے گئے ۔آئین کی خلاف ورزی کی گئی ۔پاکستان تحریک انصاف پر ظلم کے پہاڑ توڑے گئے ۔الیکشن مشکل سے ہوئے ۔ ہمارے امیدواروں کو اٹھایا گیا ان کے کاغذات چھینے گئے انہوں نے اف تک نہیں کی جو آج حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔اس کے باوجود ہم نے پارٹی الیکشن کرائے وہ بھی الیکشن کمیشن نے نہیں مانے۔ الیکشن کمیشن نے اس صدی کا سب سے متنازعہ الیکشن کرایا ہے ۔

سینیٹ اجلاس، میں لیکچر دوں گا آپ کو لیکچر کی ضرورت ہے،علی ظفر کا فاروق ایچ نائیک سے مکالمہ
وزیر قانون نے اعظم نذیر تارڑ نے انتخابات ترمیمی بل 2024ایوان میں پیش کیا،اکثریت نے بل پیش کرنے کے حق میں ووٹ دیا .اپوزیشن نے بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایوان میں احتجاج شروع کردیا ڈائس بجانا شروع کردیئے ۔اپوزیشن کے احتجاج کے بعد چیئرمین نے ایوان میں ارکان کو بات کرنے کی اجازت دے دی۔ علی ظفر نے کہاکہ میں 20منٹ لوں گا اس پر بحث کرنے کے لیے ،فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ کیا یہ (علی ظفر) ہمیں لیکچر دیں گے جس پر علی ظفر نے کہاکہ میں لیکچر دوں گا آپ کو لیکچر کی ضرورت ہے ۔ علی ظفر نے کہاکہ اس قانون کے تحت جمہوریت کا قتل کیا جارہاہے ۔

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

Leave a reply