بل زیادہ آنے پر احتجاج ، نیازی حکومت میں بزرگ کی گرفتاری شرمناک ہے، مشاہد اللہ خان

باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ نے کہا ہے کہ بل زیادہ آنے پر احتجاج ، نیازی حکومت میں بزرگ کی گرفتاری شرمناک ہے، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے انتخابی حلقہ داؤد خیل کے تاج خان کو داؤد خیل پولیس نے رات گئے گرفتار کر لیا

تاج خان نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ تاج خان اور اس کے بیٹے کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں.

کرونا کے دنوں میں بجلی کا بل زیادہ آنے پر تاج خان نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی تھی حالانکہ انہوں نے 2018 کے الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو ووٹ دیا تھا تا ہم بل زیادہ آنے پر وہ شدید غصے میں آ گئے اور عمران خان کو کھری کھری سنائیں جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بزرگ تاج خان کو حراست میں لے لیا.

تاج خان کی گرفتاری پر عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کیا ہے اور تاج خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اگر چاہتے ہیں کہ ان پر تنقید نہ ہو تو وہ عوام کو ریلیف دیں، لیکن جب تک عوام کو ریلیف نہین ملے گا تنقید ہوتی رہے گی، اگر وزیراعظم میں ہمت ہے تو دن رات تنقید کرنے والے اپوزیشن رہنماؤں کو کیوں نہیں گرفتار کرواتے، پاکستان میں قانون صرف غریب کے لئے ہے، ایک تو غریب کا بجلی کا بل زیادہ آیا دوسرا اسے گرفتار کر لیا گیا یہ کہاں کا انصاف ہے.

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

Shares: