ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کرلیا ؟

بلال عباس اور درفشاں سلیم نے ایک ساتھ عُمرے کی سعادت حاصل کی
0
169
showbiz

کراچی: یوٹیوبر ماریہ علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مُرشد’ کی جوڑی بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ نکاح کرلیا ہے۔

حال ہی میں یوٹیوبر ماریہ علی نے کہا کہ یہ خبریں ہیں کہ درفشاں سلیم اور بلال عباس نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے اور دونوں نے اپنے کیریئر کی وجہ سے اپنے نکاح کو دُنیا سے خفیہ رکھا ہوا ہے یہ سب نے ہی دیکھا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی آخری قسط کےپریمیئر پر بلال عباس نےایک لمحے کے لیےبھی درفشاں کو تنہا نہیں چھوڑا تھادونوں نے ایک حقیقی جوڑی کی طرح ایک دوسر ے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر پر دونوں ہی اداکار تین گھنٹے تاخیر سے آئے تھے، اس کے علاوہ ڈرامے کے سیٹ پر بھی دونوں ساتھ ہی آتے تھے، اکٹھے کھانا کھاتے تھے اور شوٹنگ کے دوران بھی زیادہ وقت اکٹھے ہی گزارتے تھے، حال ہی میں درفشاں سلیم نے بھی اسی دوران عُمرے کی سعادت حاصل کی جس وقت بلال عباس بھی عُمرے کی ادائیگی کے لیے سعود ی عرب میں موجود تھے بلال عباس اور درفشاں سلیم نے ایک ساتھ عُمرے کی سعادت حاصل کی لیکن مداحوں کو بظاہر یہی دکھایا کہ دونوں الگ الگ عُمرہ کرنے گئے ہیں۔

کیا دہری شہریت والے شخص کو پاکستان کی عدالت کا جج ہونا چاہیے؟مصطفیٰ کمال

یوٹیوبر کے انکشافات پر مداحوں کا کہنا ہے کہ اگر بلال عباس اور درفشاں سلیم نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے تو یہ ایک اچھی خبر ہے کیونکہ مداح بھی دونوں کو حقیقی زندگی میں ایک ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں، وہ درفشاں سلیم اور بلال عباس کی جانب سے نکاح کے باضابطہ اعلان کا انتظار کریں گے۔

” میں تمہاری ماں بہن کے کپڑے اتاروں گا”طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی میں …

Leave a reply