اداکار بلال عباس اور سجل علی دونوں ہی بہترین اداکار مانے جاتے ہیں ان کی آن سکرین کیمسٹری کو بہت زیادہ سراہا جاتا ہے. شائقین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بلال اور سجل کو ایک ساتھ دیکھیں، ان دونوں کی ڈرامہ کی وڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں. سجل کی حقیقت سے قریب اداکاری ان کو دیگر اداکارائوں سے ممتاز بناتی ہے اور بلال عباس کی منجھی ہوئی اداکاری ان کو نوجوان نسل کا نمائندہ فنکار بناتی ہے.سجل علی کی شادی احد رضا میر کے ساتھ ہوئی تھی لیکن ان کی شادی بہت عرصہ تک نہ چل سکی اور ان دونوں کی طلاق ہو گئی .
اس کے بعد سجل علی نے اپنے کام پر فوکس کر لیا اور اتفاق کی بات ہے کہ ان کے جتنے بھی ڈرامے ہٹ ہوئے ان میں زیادہ وہ ہیں جن میںانہوں نے بلال عباس کے ساتھ کام کیا ہے. اب ان دونوںفنکار نہ صرف ان کو آن سکرین ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ آف سکرین یعنی حقیقی زندگی میں بھی ایک دوسرے کےساتھ دیکھنا چاہتے ہیں. سوشل میڈیا پر صارفین نے ان دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے کے مشورے دئیے ہیں اور کہا ہے کہ ایک دوسرے کے ہمیشہ کے لئے بن جائیں آپ دونوں ہمیں ایک ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں .