حفیظ سینٹرآتشزدگی سے ہونے والے نقصان پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

0
45

حفیظ سینٹرآتشزدگی سے ہونے والے نقصان پر بلاول بھٹو کا اظہار افسوس

باغی ٹی وی : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں آتشزدگی کے نتیجے میں دکانیں جلنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے .

بلاول بھٹو زرداری ‌نے کہا کہ حفیظ سینٹر میں آگ لگنے کے نتیجے میں دکانداروں کا اربوں روپے کا نقصان ہونے پر افسوس ہوا ہے:

حفیظ سینٹر میں ‌لگی آگ نے جہاں تباہی مچائی وہاں چور بھی اپنا کام دکھانے لگے


متاثرین چھوٹے دکاندار اور متوسط تاجر ہیں، جن کی زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر خاک ہوگئی:حکومت واقعے کی تحقیقات کرائے، اگر واقعے کا کوئی ذمیدار ہے تو اسے قانون کی گرفت میں لایا جائے.حکومت متاثرہ دکانداروں کے لیئے امدادی معاوضے کا اعلان کرے.

پیپلز پارٹی متاثرہ تاجروں کے ساتھ ہے، انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے.

واضح‌رہے کہ حفیظ‌سینڑ میں کل آگ لگ گئی تھی جسے قابوپانے کی سر توڑ کوششیں جاری ی گئی ں . حفیظ سینٹر لاہور میں لگی آگ نے رفتہ رفتہ تمام پلازے کو اپنی لیٹ میں‌ لے لیا اور اس میں موجود دکانیں اور ان دکانوں میں قیمتی سامان جن میں‌ کمپپیوٹر لیپ ٹاپ شامل تھے جل چکے ہیں اس طرح کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے.

حفیظ ‌سینٹر میں آتشزدگی، سی سی پی او لاہور نے اہلیان گلبرگ سے اہم اپیل کردی

Leave a reply