یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے بڑے بہادر لوگ ہیں، بلاول بھٹو زرداری

0
47

اسلام آباد:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے والے بڑے بہادر لوگ ہیں، عدم اعتماد آئے گی تو یہ لوگ ہماری صفوں میں کھڑے ہوں گے،عمران خان جاچکے ہیں ان کا وقت اب ختم ہونے والا ہے۔

انہوں نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سرکاری ٹی وی پر بیٹھ کر کہا ہمارے 15لوگ بکے ، عمران خان کو چاہیے ان کے نام الیکشن کمیشن کو دے، ان پر ایف آئی آر درج کروائے ان کو پارٹی سے نکال دے۔

یوسف رضاگیلانی کو ووٹ دینے والے بڑے بہادر لوگ ہیں، عدم اعتماد آئے گی تو یہ لوگ ہماری صفوں میں کھڑے ہوں گے۔وہ اس ملک کا حالات اور پریشانی دیکھ کر ووٹ دیے، انہوں نے آپ کے جبر اور آپ کے ماتحت اداروں کی مزاحمت کابھی سامنا ہے۔

عمران خان جاچکے ہیں ان کا وقت اب ختم ہونے والا ہے۔تحریک عدم اعتماد کب کہاں لانی ہے اس کا فیصلہ پی ڈی ایم کی جماعتیں کریں گی۔

Leave a reply