وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سابا کوروسی سے ملاقات.
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرسابا کوروسی سے ملاقات کی۔ جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد منظور کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات، پانی کے بحران، پائیدار ترقی کے اہداف سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل اسمبلی کے صدر نے گروپ آف 77 اور چین کی کامیاب قیادت پر پاکستان کو سراہا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے وزیر خارجہ کو مارچ 2023 میں اقوام متحدہ کی آئندہ آبی کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کےصدر کو پاکستان کی جانب سے مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔
 علاوہ ازیں نجی ٹی وی کو بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستان کے خلاف ایک پروپیگنڈا اور تاثر پیدا کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بار بار رابطوں سے اس تاثر کو توڑنا پڑے گا تاکہ تعلقات میں مزید بہتری آئے اور معاشی تعلقات بہتر ہوں۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایک دن میں تو سب مسائل حل نہیں ہوتے مگر پچھلے 6 سے 7 ماہ میں پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
معروف شاعرہ امیتا پرسورام کا یوم پیدائش
 فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے
مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی:بلاول بھٹو
وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے برطانوی وزیر مملکت برائے خارجہ لارڈ طارق احمد کی ملاقات       
موبائل فون برآمد کرنیوالے ممالک میں پاکستان بھی شامل  
مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ زاہد بخاری اب یوٹیوب پر 
قبل ازیں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے زیر اہتمام ایک مباحثے سے خطاب کیا جس کا عنوان پائیدار امن اور سیکیورٹی تھا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تنازعے کے فریق دوطرفہ معاملہ کہہ کر توجہ نہیں ہٹاسکتے سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں کردار ادا کرے۔








