یہ ہماری نالائقی کوتاہی ہے،وقت دے دیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا عدالت میں اعتراف

0
50

یہ ہماری نالائقی اور کوتاہی ہے ،وقت دے دیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا عدالت میں اعتراف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد میں بس اڈے کی تعمیر سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہر بنا دیا لیکن بس اڈے ہیں نہ عدالتیں اور ہسپتال، ہائیکورٹ کی ہدایت کے 3 سال بعد بھی کام نہیں ہوا .ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری نالائقی اور کوتاہی ہے 2018ء میں سی ڈی اے بورڈ نے منظوری دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2018ء کے بعد آپ نے فائل کھولنے کی زحمت کیوں نہیں کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے عدالت میں استدعا کی کہ 45 روز کا وقت دے دیں،31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات بھی ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں انتخابات ہونے بھی ہیں یا نہیں آپ اپنے حصے کا کام کریں ،عدالت نے کیس کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی .

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

 مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

Leave a reply