بلاول چاہتے ہیں انکا ہاتھ پکڑ کر اقتدار میں بٹھا دیا جائے، احسن اقبال

0
124
ahsan

مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے حلقہ پی پی 54 کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کی اجراء کے لیے انٹرویوز کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈر شپ اسی ہفتے پنجاب میں ٹکٹ جاری کر دے گی۔انتخابات ہر صورت 8 فروری کو منعقد ہونےچاہیے. پاکستان میں اگرانتخابات کا التوا ہوتا ہے تو اس کے نتیجے میں بے یقینی میں اضافہ ہوگا۔ الیکشن ملتوی ہونے سے پاکستان کی معاشی بحالی کی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ سرمایہ کار کم ازکم اگلے پانچ سال کے لیے ایک مستحکم حکومت چاہتے ہیں۔سرمایہ کار چاہتے ہیں ملک کی معاشی پالیسیوں میں تسلسل ہو ۔ہماری معاشی پالیسیوں کے تحت سرمایہ کاری ہوگی ملک میں استحکام ہوگا۔اس وقت پاکستان کے معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ جلد از جلد انتخابات کے نتیجے میں ایک مستحکم اور مضبوط حکومت قائم ہو۔مسلم لیگ ن وہ جماعت ہے جس کے پاس پلان ہے ٹیم ہے جس کے پاس تجربہ بھی ہے۔مسلم لیگ کے پاس ماضی کی کارگردگی بھی ہے۔ بحرانوں سے نکلنےمہنگائی بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کا اقتصادی پروگرام پاکستان کو آگے لے جائے گا ۔

احسن اقبال نے بلاول بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب چاہتے ہیں کہ ان کا ہاتھ پکڑ کر اقتدار میں بٹھا دیا جائے۔بلاول بھٹو کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ۔بلاول کے والد محترم نے کہا ہے کہ وہ ابھی انڈر ٹریننگ ہے۔بلاول وقت کے ساتھ میچور ہو نگے انہیں اپنی ٹریننگ پر توجہ دینی چاہیے۔

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

پیپلز پارٹی کی ایک کارنر میٹنگ میں اپنے ہی جیالوں کو دھمکی

Leave a reply