وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابات میں پارٹی چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل گوندل (چن) کو سیکرٹری اطلاعات اور آمنہ پراچہ کو سیکریٹری فنانس منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیرِ اعظم نے پارٹی کے نو منتخب عہدیداران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی نوجوان قیادت کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلز پارٹی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ہمایوں خان کو پاکستان پیپلز پارٹی کا سیکرٹری جنرل جبکہ ندیم افضل چن کو پاکستان پیپلز پارٹی کا سیکرٹری اطلاعات منتخب کیا گیا ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری فنانس آمنہ پراچہ کو منتخب کیا گیا ہے۔
اپووا کی سالانہ پانچویں خواتین کانفرنس،خواتین میں ایوارڈز تقسیم
نواز شریف کے لندن پہنچتے ہی ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے
منفی اثرات، کم عمر بچوں کے موبائل فون پر پابندی عائد
منفی اثرات، کم عمر بچوں کے موبائل فون پر پابندی عائد
کراچی میں پانی کی ایک بوند کا بھی اضافہ نہیں ہوا،علی خورشیدی