باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق عمران خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ردعمل سامنے آیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ماضی میں دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے مجھے اور میری پارٹی کو دھمکیاں دی گئیں،اب عمران خان نے میرے والد آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے،عمران خان کے بیان سے میرے خاندان کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں،ہم اپنی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ایسے بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں،عمران خان کے حالیہ بیان کیخلاف عدالت جانے کافیصلہ کیا ہے،عمران خان کی پارٹی آج تک دہشتگردوں کو فنڈز فراہم کرتی ہے عمران خان جب حکومت میں تھا تو اس نے دہشت گردوں کو آزادی دی اور جمہوری لوگوں کو گرفتار کیا
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی خیبرپختونخواہ حکومت کو دہشت گردوں کے حوالے کیا گیا، ان کی پارٹی آج تک دہشت گرد گروپوں کو فنڈز فراہم کرتی ہے۔ ان سب باتوں کو مدنظر رکھا جائے گا ،عمران خان کو ہر بار اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ عمران خان کی بیوی جو خواب دیکھتی ہے یہ انکی بنیاد پر الزام لگانا شروع کر دیتا ہے،عمران خان کی اہلیہ کے خواب عدالتوں میں ثابت نہیں کئے جاسکتے، عمران خان کا تازہ ترین الزام کہ میرے خاندان کی کسی دہشت گرد تنظیم سے کوئی وابستگی ہے یا ہم اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں،سرا سر غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے بلکہ اس الزام نے ہم سب کے لئے خطرات کو بڑھا دیا ہے،ہم پاپولر فکشن کو اپنے بیانئے پر حاوی نہیں ہونے دیں گے، جو ہماری سیاست کو زہرآلود اور جمہوریت کو تاراج کرے، ہم دہشت گردوں اور ان کے سیاسی فرنٹ مین کے پروپیگنڈے کا چارہ بننا بھی برداشت نہیں کریں گے، پیپلز پارٹی عمران خان کے اس گھناؤنے الزام کے خلاف عدالت جائے گی،
مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج
بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول
آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی
خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار
حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی لگا رہی،کوئی پوچھنے والا نہیں، مریم