بلاول کی افطار پارٹی سے متعلق جماعت اسلامی کا ایسا اعلان کہ سب سیاسی جماعتیں‌ پریشان ہو گئیں

0
52

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بلاول بھٹو کی آج زرداری ہاؤس میں‌ ہونے والی افطار پارٹی میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق کی جگہ جماعت اسلامی کا وفد چیئرمین پیپلز پارٹی کے افطار پروگرام میں‌ شریک ہو گا. کہا گیا ہے کہ جماعت اسلامی پی ٹی آئی حکومت گرانے کیلئے چلائی جانے والی کسی تحریک کا حصہ نہیں‌ بنے گی. امیر جماعت اسلامی چاہتے ہیں کہ عمران خان اور ان کی کابینہ کو اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے مزید وقت دینا چاہیے.

جماعت اسلامی کی طرف سے افطار پروگرام سے چند گھنٹے قبل کئے جانے والے اس اعلان نے سبھی سیاسی جماعتوں‌ کو پریشان کر دیا ہے. یاد رہے کہ اس افطار پروگرام میں مولانا فضل الرحمن ، محمود اچکزئی ، اختر مینگل سمیت دیگر سبھی اپوزیشن جماعتوں‌کے لیڈر شریک ہو رہے ہیں. مسلم لیگ نون کی جانب سے مریم نواز اور دیگر لیڈر شریک ہوں‌گے.

Leave a reply