شکار پور کار حادثہ، بچوںاور خواتین سمیت 9 جاں بحق

انڈس ہائی وے پر دوکاریں آپس میں ٹکرانے سے پیش آنے والے حادثہ کے نتیجہ میں بچوںاور خواتین سمیت 9 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے، دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں. اسی طرح چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.
دو کاروں کے حادثہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوںکو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے پیش آیا. جاں بحق افراد کا تعلق شہداد کوٹ سے بتایا گیا ہے.