بلاول بھٹو کی شادی ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ہو گی ، رہنما پیپلز پارٹی
پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ہو گی-
باغی ٹی وی : پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے اس بار اپنی ہی جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ ان کی شادی آئندہ سال یا 2023 میں ہوگی۔
نواز لیگ کو خطرات لاحق :پیپلز پارٹی کا 5 جنوری کو لاہور میں میدان لگانے کا اعلان:
منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل اچھا نظر نہیں آرہا ہے، تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شادی ان کے وزیراعظم بننے کے بعد ہوگی، اور یہ شادی 2022 یا 2023 میں متوقع ہے۔
مشیر زراعت منظور وسان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کھاد کے حوالے سے شکایات آرہی تھیں ، آج کھاد کے حوالے سے ڈیلرز کو سنا تو معلوم ہوا اینگرو ، ایف ایف سی اور فاطمہ فرٹیلائزرز کھاد فراہم کرتی ہے ، اینگرو 40 اور ایف ایف سی 30 فیصد سندھ کو دیتے ہیں ، دسمبر میں ڈیڑھ لاکھ بیگ ملے ہیں-
250 ارب ٹیکس پیپلزپارٹی کے حکمران خاندان کو جاتا ہے:اب اس نظام کو بدلنا ہوگا:…
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے،یہ زیادتی کے برابر ہے وفاق سندھ میں کھاد کی قلت پیدا کرنا چاہتا ہے، حماد اظہر نے ہمیں ڈیڑھ لاکھ کھاد کم دی، یہ وزیر کون ہوتا ہے جو کوٹہ سسٹم کرے ہمارا کوٹہ کم کرکے دوسرے صوبوں کو اسمگل کیا جارہا ہے، کھاد پیدا کرنے والی کمپنیاں وفاق کے ماتحت ہیں، سندھ کا کوٹہ باہر جانے سے روکنے کے لیے چیک پوسٹیں قائم کی ہیں۔
مشیر زراعت نے کہا ہے کہ مارچ سے پہلے نواز شریف کونہیں دیکھ رہا ہوں-
اسٹیبلشمنٹ کس کے ساتھ ہے؟ شیخ رشید نے بڑوں کی امید پر پھیرا پانی
واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے، وہ ملک کے اگلے وزیراعظم بننے والے ہیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ آنے والا وقت جیالوں کا ہے، اگلا وزیراعظم جیالا ہوگا، تمام صوبوں کے لیے پیغام ہے کہ بھٹو کے نعرے گونجیں گے پاکستان پیپلز پارٹی ہی آپ کی اصلی جماعت ہے جو عوام کی نمائندگی کرسکتی ہے، ناانصافی کا مقابلہ کرسکتی ہے اور بین الاقوامی اور قومی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرسکتی ہیں۔