نواز شریف نہیں بلکہ بلاول ،مریم یا شہباز وزیراعظم بنیں گے، منظور وسان

0
223
Manzoor Wasan

پیپلزپارٹی کےسینئر رہنمامنظوروسان نے نواز شریف کے چوتھی باروزیراعظم نہ بننے کی پیش گوئی کردی

منظور وسان کا کہنا تھا کہ نواز شریف الیکشن تو لڑسکتےہیں مگر وزیراعظم نہیں بن سکتے،یقین سے کہتا ہوں اب پیپلزپارٹی حکومت بنانے جارہی ہے،وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا،اگرن لیگ سے کوئی وزیراعظم بنا تومریم یا پھر شہبازشریف بن سکتے ہیں،بلے والے اب آزاد ہیں وہ بلاول بھٹوکو ووٹ دیں گے،کچھ بھی ہو جائے عام انتخابات ملتوی نہیں ہونگے۔پی پی پی سندھ اور بلوچستان میں مضبوط ہے،کےپی اورپنجاب میں بھی پیپلزپارٹی اکثریت میں ہوگی،پیپلزپارٹی پہلے پنجاب میں کمزور تھی اب وہاں بھی ٹکٹس کی ڈمانڈ ہے، اس بار الیکشن میں مقابلہ سخت ہوگا،فیوچر بلاول بھٹو، مریم اور شہباز شریف کا ہے،

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

واضح رہے کہ آٹھ فروری کو ملک میں عام انتخابات ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے بلاول کو وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد کر دیا ہے، نواز شریف بھی پاکستان آ چکے، مریم نواز ن لیگ کے انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہی ہیں، تو بلاول بھی سرگرم ہیں، تحریک انصاف کی قیادت جیل میں یا مفرور ہے، تحریک انصاف کا انتخابی نشان بھی نہیں ہے اور امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں

Leave a reply