مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے بلاول کو گرین سگنل دے دیا
مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے بلاول کو گرین سگنل دے دیا ہے بتایا جارہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلز پارٹی کی طرف سے پیش کردہ مذاکرات کی تجویز کی حمایت کے لئے بلاول بھٹو زرداری کو گرین سگنل دے دیا ہے تاہم اس میں اس کی کچھ شرائط ہوں گی.
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے قائل کرنے کے لیے ان کے گاؤں پہنچے تھے ، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے آبائی گاؤں عبدالخیل پہنچے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے مذاکرات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاکہ تحریک انصاف کے ساتھ مزاکرات کیئے جاسکیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
واضح رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کی کوششوں سے حکومت اور تحریک انصاف نے مذاکرات کی میز پر بیٹھنے پر آمادگی ظاہر کردی تھی۔ جبکہ ذرائع کے مطابق سراج الحق کی وزیراعظم شہباز شریف اور سابق زیراعظم عمران خان سے ملاقات میں دونوں رہنماوں نے الیکشن ڈیٹ کے حوالہ سے مل بیٹھنے پہ آمادگی کا اظہار کیا تھا
تاہم پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےواضح طور پر کہا تھا کہ عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے، عمران خان سے بات کرناکسی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہے، انہوں نے کہا سیاست اتنی گری نہی کہ عمران خان سے بات کریں۔








