وزیر خارجہ کی ملالہ سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم زیربحث

0
54

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سب سے کم عمری میں نوبل انعام لینے والی عالمی شہرت یافتہ رہنماء ملالہ یوسف زئی سے یو این جی اے، امریکہ میں ملاقات، جہاں انہوں نے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر گفتگو کی.

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ "ملالہ سے ملاقات ہوئی جس میں ہم نے خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا.

علاوہ ازیں: پاکستان کی سیلابی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت کی، اور سیلابی تباہی سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کے لیے تعلیم کو درپیش چیلنجز، ہزاروں اسکول کی تباہی، اور آنے والے مشکل دنوں میں سے نکلنے سے متعلق بات کی ہے. اور ملکی اور عالمی سطح پر ہونے والے واقعات پر بھی تبادلہ کیا ہے اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ کے ساتھ ان کا حکومتی وفد موجود تھا. جبکہ ملالہ اپنے خاندان کے ہمراہ تھی.

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور ملالہ یوسف زئی ان دنوں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک میں موجود ہیں، جہاں ان دونوں رہنماؤں کی خصوصی ملاقات ہوئی ہے. دوسری جانب ایک نجی ٹی وی خبر کے مطابق: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔ بھارتی اداکارہ کی پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی تصویر پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ملالہ کو ٹیگ بھی کیا. جبکہ اس تصویر میں امریکی شاعر امانڈا گورمین بھی پریانکا اور ملالہ کے ساتھ موجود ہیں، پریانکا نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’ان دو عظیم خواتین کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہونا بہت فخر کی بات ہے‘۔

علاوہ ازیں امانڈا نے بھی پریانکا کے ساتھ لی گئی تصویر اپنے انسٹاگرام سے شیئر کی جس میں وہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے گفتگو کرتی نظر آرہی ہیں۔ پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بچوں کے حقوق کے متعلق بات کی جبکہ ملالہ نے خواتین کی تعلیم و تربیت کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔

Leave a reply