بلاول اور مریم "ایک” ہو گئے، رائیونڈ میں بڑا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کے حوالہ سے مشاورت کے بعد بلاول اور مریم نے میڈیا سے گفتگو کی ہے
بلاول زرداری وفد کے ہمراہ رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے مریم نواز سے ملاقات کی، ملاقات میں بلاول اور مریم نواز حکومت کے خلاف "ایک” ہو گئے، ملاقات میں اس بات پر اتقاق کیا گیا کہ حکومت کے خلاف ملکر تحریک چلائیں گے اور سینیٹ الیکشن بھی ملکر لڑیں گے، ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں حمایت کی اور کہا کہ ن لیگی امیدوار یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کروائیں گے
بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ رائیونڈ سینیٹ الیکشن پرمشاورت کے لیے آئے ہیں،ضمنی انتخابات نے ثابت کردیاکہ عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں یوسف رضا گیلانی پراعتماد کے لیے شہبازشریف اورنوازشریف کا مشکورہوں،یوسف رضا گیلانی کی کمپین بہت اچھی چل رہی ہے،گیلانی کی جیت سے ثابت ہوگا عوام اور پارلیمان پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں،
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت مل کر کریں گے،ہم سب ملکرجمہوریت کوبحال کریں گے ،ہر ادارہ اپنا اپنا آئینی کردار ادا کرے، ہم یہ چاہتے ہیں،ہمیں ایک گیم سے کامیابی نہیں ملے گی ،مسلسل جدوجہد کرنی ہوگی، یہ کٹھ پتلی حکمران ہیں انکو قبول نہیں کریں گے ،حفیظ شیخ اور گیلانی کا مقابلہ ممبران پارلیمنٹ کے لئے ایک امتحان ہے، ہم اراکین سے پوچھیں گے کہ کیا آپ نے آئی ایم ایف کے امیدوار کو ووٹ دیا ہے یا عوام کے امیدوار کو ووٹ دیا ہے ، سینیٹ الیکشن اور تحریک عدم اعتماد میں فرق ہے، پی ڈی ایم مشترکہ فیصلے کرے گی، ہم سینیٹ میں مقابلہ کریں گے،لانگ مارچ بھی کریں گے
سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا
سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا
سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا
پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے
پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟
مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا
یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران
یوسف رضا گیلانی کا چیئرمین سینیٹ بننا ہم سب کیلئے اعزاز ہوگا،مولانا فضل الرحمان
سینیٹ انتخابات سے قبل لاہور ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ تین مارچ کو سب نظر آ جائے گا کہ کون کس کو ووٹ دیتا ہے، ہم تمام اراکین اسمبلی سے ووٹ مانگ رہے ہیں پی پی نے جمہوری انداز میں کوشش کی اب بھی جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، پرامن احتجاج جمہوری حق ہے،اس وقت سلیکٹڈ نظام کا مقابلہ کررہے ہیں، جو مسلط کیا گیا ہے،ارکان پارلیمنٹ ٹیکنو کریٹ کو ووٹ نہیں دیں گے،کامیابی فورا نہیں ملے گی، ہمیں مسلسل کام کرنا ہوگی جائز حکومتوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے، سید خورشید شاہ کو رہا کیا جائے،شہباز شریف کو بھی رہا کیا جائے،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اوروفد آج ملاقات کے لیے آئے اورہماری مثبت گفتگوہوئی ،تحریک انصاف عوام کی مجرم جماعت ہے، تین سال سے مسلسل مہنگائی ہو رہی ہے، کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، یوسف رضا گیلانی کی ن لیگ نے حمایت کی، سب جمہوریت پسند انہیں ووٹ دیں گےیوسف رضاگیلانی سب کے پسندیدہ امیدوار ہیں ،یوسف رضاگیلانی ہمارے مشترکہ امیدوار ہیں عوام پر روز مہنگائی کی صورت میں قیامت ٹوٹتی ہے،تین سال میں عوام کی زندگی تنگ کردی گئی ، ہر صوبے میں بغاوت ہورہی ہے،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مریم نواز باہر جانے پر راضی ہوتی تو مریم نواز پر ایک اور جھوٹا مقدمہ نیب کا نہ بنتا،ہر جمہوریت پسند جماعت کا یہی موقف ہے کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کے ذریعے ہی آسکتی ہے کسی عدالت کے ذریعے نہیں، اپنے سیاسی فائدے کے لیے عدالت کے استعمال سے اجتناب کرنا چاہیے اس سے عدالت داغدار ہوگی۔ ہم اس جعلی حکومت کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تحریک انصاف عوام کی مجرم جماعت ہے عمران خان قوم کا مجرم ہے،غیرسیاسی قوتوں کو سیاسی معاملات میں مداخلت سے گریزکرنا چاہیے،