پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

0
43

پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئےمیثاق جمہوریت میں تمام جماعتوں کااتفاق ہے،ہارس ٹریڈنگ روکنے کیلئے قانون سازی ہونی چاہیے،حکومت چیئرمین سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹنگ کاقانون کیوں نہیں لائی؟اوپن بیلٹ ترامیم کیلئے تیارہیں مگرآئینی پیکج لے کرآئیں ہم اوپن بیلٹ کی کسی فورم پرحمایت نہیں کریں گے،حکومت کی اوپن بیلٹنگ قانون کی بات بدنیتی پرمبنی ہے،

سینیٹ الیکشن شیڈول میں تبدیلی کا معاملہ ،پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے ،پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن سے وضاحت کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی رہنما نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ شکوک شبہات کو جنم دیتا ہے،پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو تاریخ میں توسیع کے لیے خط لکھا ،الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو تاریخ میں توسیع کرنے سے انکار کردیا، پہلے انکار کیا گیا تو پھر کس کے دباو َمیں آکر تاریخ میں توسیع کی گئی؟تحریک انصاف امیدواران کے ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ نہیں کر سکی،تاریخ میں توسیع کرکے حکمران جماعت کے لیے سہولتکار بننے کا کردار ادا کیا گیا،

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

سینیٹ الیکشن میں وزیراعظم کا اپنی "اے ٹی ایم” بچانے کا فیصلہ

سینیٹ انتخابات، کون بازی لے گیا،سب سے پہلے کس نے جمع کروائے کاغذات؟

سینیٹ الیکشن،مولانا کا بھائی، سابق وزیراعظم کا داماد،مریم کا ترجمان، شہباز شریف کا وکیل ہوں گے امیدوار

سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 فروری تک بڑھا دی گئی سینیٹ انتخابات کے لیے نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری ہوگی کاغذات کی جانچ پڑتال 17 تا 18 فروری کو ہوگی، اپیلیں 20 فروری تک دائر ہوسکیں گی 23فروری تک تمام اپیلوں کو نمٹا دیا جائیگا ،24 فروری کو حتمی فہرست جاری ہوگی 25فروری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کےلیے پولنگ 3 مارچ کو ہی ہوگی،امیدواروں کی سہولیت کیلئے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے،

سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

Leave a reply